’رمضان اورشدیدگرمی کاامکان‘

0
0

پولنگ صبح جلد کرانے کی درخواست پر کمیشن فیصلہ کرے :سپریم کورٹ
یواین آئی

نئی دہلی سپریم کورٹ نے لوک سبھا انتخابات کے آئندہ مرحلے کی پولنگ تھوڑی جلد شروع کرنے سے متعلق ایک عرضی پر مناسب حکم جاری کرنے کی انتخابی کمیشن کو جمعرات کو ہدایت دی ۔چیف جسٹس رنجن گوگوئی ،جسٹس دیپک گپتا اور جسٹس سنجیوکھنہ کی بنچ نے پیشہ سے وکیل نظام پاشا کی عرضی پر کمیشن کو عرضی گزار کی درخواست پر غور کرنے اور اس پر مناسب حکم جاری کرنے کی ہدایت دی ہے ۔عرضی گزارکی طرف سے سینئر وکیل میناکشی اروڑہ نے بنچ کے سامنے معاملہ کا خصوصی ذکر کیا۔انھوں نے بنچ سے درخواست کی کہ محکمہ موسمیات نے آنے والے باقی کے تین مرحلوں کی پولنگ کے دوران شدید گرمی کا اندیشہ ظاہر کیاہے ،ساتھ ہی مسلم بھائیوں کا مبارک رمضان بھی شروع ہورہاہے ۔اس کے مدنظر پولنگ مقررہ وقت صبح سات بجے سے شروع کرنے کے بجائے اور پہلے شروع کرنے کی ہدایت کمیشن کودی جائے ۔انھوں نے کہاکہ گرم ہوا¶ں کے جھونکوں کی وجہ سے شام کو پولنگ کے اوقات میں توسیع صحیح نہیں ہوگی اس لیے صبح کے وقت ہی پولنگ جلد شروع ہونی چاہئے ۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا