ڈمپل نے پراپرٹی ٹیکس کے خلاف احتجاجی ریلی کی قیادت کی

0
0

یکم جنوری 2024 سے پراپرٹی ٹیکس کے نفاذ کے نوٹیفکیشن کی کاپیاں نظر آتش کیں
لازوال ڈیسک
جموں؍؍سنیل ڈمپل صدر مشن ریاست جموں کشمیر نے آج پراپرٹی ٹیکس کے نفاذ کے خلاف ایک زبردست احتجاج کی قیادت کی اور یکم جنوری 2024 سے پراپرٹی ٹیکس نوٹیفکیشن کی کاپیاں جلا دیں۔وہیں مظاہرین سے تبادلہ خیال کرتے ہوئے سنیل ڈمپل نے ایل جی منوج سنہا سے پرزور اپیل کی کہ وہ یکم جنوری سے پراپرٹی ٹیکس کی وصولی کے نوٹیفکیشن کو کچھ وقت کے لیے موخر کریں۔ڈمپل نے ایل جی منوج سنہا سے اپیل کی کہ وہ پراپرٹی ٹیکس کے نفاذ کو کچھ وقت کے لیے موخر کر دیں جب تک کہ منتخب حکومت قائم ہو جائے۔ڈمپل نے ایل جی حکومت سے پراپرٹی ٹیکس کا یکم جنوری کا نوٹیفکیشن واپس لینے کا مطالبہ کیا۔ڈمپل نے اس موقع پرکال دی اور تاجروں سے اپیل کی کہ وہ کوئی پراپرٹی ٹیکس نہ دیں، کیونکہ ہم پہلے ہی بہت سارے ٹیکس، جی ایس ٹی، پیٹرول، ڈیزل، ایل پی جی، بجلی، ٹول ٹیکس، کورٹ رجسٹریشن فیس اور ہر چیز پر ٹیکس ادا کر رہے ہیں۔ڈمپل نے الزام لگایا کہ یہ پراپرٹی ٹیکس بی جے پی-آر ایس ایس کی ہدایت پر لگایا جا رہا ہے۔ڈمپل نے تاجروں اور غریب عوام پر پراپرٹی ٹیکس واپس نہ لینے کے خلاف جموں بند کی کال دینے کی دھمکی دی۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا