پرنسپل سیکرٹری فائنانس کا ضلع کشتواڑ کا دو روزہ دور ہ اِختتام پذیر

0
0

ضلع میں اہم ترقیاتی منصوبوں اور بنیادی ڈھانچے کی اَپ گریڈیشن کا معائینہ کیا اور جائزہ لیا
لازوال ڈیسک

کشتواڑ ؍؍ پرنسپل سیکرٹری فائنانس سنتوش ڈ ی ویدیا نے ضلع کشتواڑ کا اَپنا دو روزہ دورہ مکمل کیا۔دو روزہ دورے میں مختلف مصروفیات شامل تھیں جن کا مقصد ترقیاتی اقدامات کا جائزہ لینا اور مقامی مسائل کو ازالہ کرنا تھا۔ ایک روز قبل پرنسپل سیکرٹری نے ضلع ترقیاتی کمشنر کشتواڑ ڈاکٹر دیونش یادو اور دیگر متعلقہ افسران کے ساتھ ضلع میں اہم ترقیاتی منصوبوں اور بنیادی ڈھانچے کی اَپ گریڈیشن کا معائینہ کیا اور جائزہ لیا ۔اُنہوں نے علاقے میں ترقیاتی اقدامات کا جائزہ لینے اور آگے بڑھانے کے لئے انتظامیہ کے عزم کا اعادہ کیا۔مزید برآں، سنتوش ڈی ویدیا نے جاری ہائیڈرو الیکٹرک پاور پروجیکٹوں کا معائینہ کیا، ان پروجیکٹوں کی رفتار اور پیش رفت کا جائزہ لیا۔اُنہوں نے ایچ اِی پی کے متعلقہ حکام اورشراکت داروںکے ساتھ جائزہ میٹنگوں میں بھی حصہ لیا۔اُنہوں نے ان ایچ اِی پی پروجیکٹوں کی بروقت تکمیل اور مشترکہَ اقدامات کے ذریعے فوری حل تلاش کرنے پر زور دیااور اہم مسائل پر تبادلہ خیال کیا۔پرنسپل سیکرٹری نے ناگسینی کی ڈول اے پنچایت میں عوامی دربار کی صدارت کی اور سنکلپ یاترا میںشرکت کی۔عوامی دربار کے دوران کمیونٹی ممبران، معززین، ضلعی افسروں اور فیلڈ اَفسروں سمیت 700 شرکأ کے ایک بڑے اجتماع نے سنتوش ڈی ویدیا کا والہانہ اِستقبال کیا ۔اِس موقعہ پرضلع ترقیاتی کمشنر کشتواڑ ڈاکٹر دیونش یادو ، اے ڈی سی کشتواڑ اندرجیت سنگھ پریہار، اے سی آر ورونجیت سنگھ چاڈک، اے سی پی کشتواڑ ذاکر حسین وانی اور دیگر محکمہ جاتی سربراہان بھی موجود تھے۔عوامی دربار کے دوران مقامی پی آر آئیز اور معزز شخصیات پر مشتمل وفود نے علاقے کی مخصوص شکایات اور مطالبات کو اُجاگر کیا اور فوری حل کا مطالبہ کیا۔پرنسپل سیکرٹری نے اپنے خطاب میں شرکأ کو حقیقی شکایات کے اَزالے کے لئے اِنتظامیہ کے عزم کا یقین دِلایا اور کمیونٹی کے مسائل کے حل کے لئے ضلعی اِنتظامیہ کے فعال نقطہ نظر کو سراہا۔ سنتوش ڈی ویدیا نے’وِکست بھارت سنکلپ یاترا ‘کی کارروائیوں میں بھی سرگرمی سے حصہ لیا، شہریوں پر مرکوز فائدہ اٹھانے والی سکیموں کو ظاہر کرنے والے سٹالوں کامعائینہ کیا اور شرکا کو ’وِکست بھارت سنکلپ یاترا‘ کا حلف دِلایا۔اُنہوں نے اِس مقصد میں نوجوانوں کے اہم رول پر زور دیتے ہوئے 2047 ء تک ترقی یافتہ ہندوستان کے ویژن کو عملی جامہ پہنانے کے لئے لوگوں ، نوجوانوں ، افسروں اور پی آر آئیز کی اِجتماعی کوششوں پر زور دیا ۔اِس تقریب میں وِکِسِت بھارت پر وزیر اعظم کے پیغام کی سکریننگ، مقامی فنکاروں اور ناگسینی کلچرل گروپ کی موسیقی اور ثقافتی پرفارمنس اور آئی ای سی مواد کی تقسیم بھی شامل تھی۔اِس موقعہ پر پرنسپل سیکرٹری نے جامع زرعی ترقیاتی پروگرام ( ایچ اے ڈی پی)کے تحت اہل کسانوں اور عمر رسیدہ اَفراد اورجسمانی کمزور اَفراد کے لئے سوشل ویلفیئر کی جانب سے فراہم کردہ وہیل چیئرز اور چھڑیوں سمیت مصنوعی آلات بھی تقسیم کئے۔مزید برآں، محکمہ صحت کشتواڑ کی جانب سے منعقدہ ایک مفت میڈیکل کیمپ میںمتعدد شہریوں کوطبی سکریننگ، مشاورت اور مفت اَدویات فراہم کی گئیں جس سے کمیونٹی کی صحت خدمات تک رَسائی میں اِضافہ ہوا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا