راجوری اور پونچھ اضلاع میں موبائیل انٹرنیٹ خدمات بحال

0
0

یواین آئی

جموں؍؍جموں وکشمیر کے راجوری اور پونچھ اضلاع میں سات روز کے بعد موبائیل انٹرنیٹ خدمات کو بحال کیا گیا ہے۔بتادیں کہ بفلیاز حملے کے بعد انتظامیہ نے احتیاطی طورپر راجوری اور پونچھ اضلاع میں موبائیل انٹرنیٹ کو بند کیا تھا۔اطلاعات کے مطابق راجوری اور پونچھ اضلاع میں سات روز کے بعد موبائیل انٹرنیٹ خدمات کو بحال کیا گیا۔معلوم ہوا ہے کہ جمعے کی شام کو راجوری اور پونچھ میں موبائیل انٹرنیٹ خدمات کی بحالی کے بعد طلبا اور تاجروں نے راحت کی سانس لی۔واضح رہے کہ پونچھ میں شہری ہلاکتوں کے بعد انتظامیہ نے افواہوں سے بچنے کی خاطر موبائیل انٹرنیٹ خدمات کو بند کیا تھا۔انٹرنیٹ بندش کی وجہ سے مقامی لوگوں خاص کر طلبا اور تاجروں کو مشکلات کاسامنا کرناپڑرہا تھا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا