پارٹی ہیڈکوارٹر، تریکوٹہ نگر، جموں میں مورچہ کی ماہانہ میٹنگ سے تبادلہ خیال کیا
لازوال ڈیسک
جموں؍؍جموں و کشمیر بی جے پی مہیلا مورچہ کی صدر سنجیتا ڈوگرا نے پارٹی ہیڈکوارٹر، تریکوٹہ نگر، جموں میں مورچہ کی ماہانہ میٹنگ سے تبادلہ خیال کرتے ہوئے کہا کہ ملک بھر میں خواتین کو نریندر مودی حکومت کی اسکیموں اور پروگراموں میں مناسب حصہ ملا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جموں و کشمیر میں بھی خواتین کو اس حکومت کی مختلف فلاحی اسکیموں سے فائدہ پہنچا ہے۔اس موقع پرمہیلا مورچہ پربھاری انورادھا چاڑک، سہ پربھاری وینو کھنہ، جنرل سکریٹریز ریما پادھا اور نیہا مہاجن نے ڈوگرہ کے ساتھ ڈائس کا اشتراک کیا۔وہیںسنجیتا ڈوگرا نے کہا کہ نریندر مودی حکومت نے گزشتہ تقریباً دس سالوں کے دوران خواتین کی سماجی و اقتصادی ترقی کے لیے کئی فیصلے کیے ہیں، جس سے غریب، پسماندہ خواتین کی زندگیوں میں تبدیلیاں آئیں۔ انہوں نے کہا کہ مختلف فلاحی اسکیموں پر ایک نظر ڈالنے سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ آزادی کے بعد ملک کی تاریخ میں پہلی بار ہمارے پاس ایسی حکومت ہے جس نے خواتین کی فلاح و بہبود کے لیے حقیقی فکر کا اظہار کیا ہے، انہیں باوقار زندگی گزارنے کے مواقع فراہم کیے ہیں۔سنجیتا ڈوگرا نے کہا کہ مودی حکومت کے شاندار کاموں کو ملک کے شہریوں بالخصوص خواتین کی جانب سے زبردست پذیرائی مل رہی ہے جو کہ ہندوستان کی آبادی کا نصف حصہ ہیں۔ انہوں نے میٹنگ میں موجود مورچہ کارکنوں سے بھی کہا کہ وہ اپنے ارد گرد کی خواتین کو نریندر مودی حکومت کے خواتین نواز پروگراموں اور پالیسیوں کے بارے میں آگاہ کریں اور بی جے پی کو مضبوط کرنے کے لیے ان کا تعاون حاصل کریں۔