لازوال ڈیسک
جموں گورنمنٹ ہائر اسکنڈری اسکول مٹھی میں جے ایم سی کے اشتراک سے سالڈ ویسٹ مینجمنٹ پر ایک اہم تقریب کا انعقاد عمل میں لایا گیا۔اس موقع پر سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین سورج پادا نے بطور مہمان ذی وقار شرکت کی جبکہ پرنسپل اسکول نے تقریب کی صدارت کی ۔ تقرےب مےں پرنسپل نے مہمانوں کا استقبال کےا اور ماسٹر جوآور سنگھ جموں مونسپل کارپورےشن کے ترجمان کو پھولوں کی بوقی پےش کرنے کے بعد پروگرام کا افتتاح کےا ۔ ماسٹر جور آور سنگھ نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے شرکاءسالڈ ویسٹ مینجمنٹ کے متعلق اہم جانکاری فراہم کی ۔انہوں نے مزید کہا کوڑے کرکٹ سے کیسے کھاد بنائی جاتی ہے۔انہوں نے کہا کہ سواچھ بھارت ابھیان کی پیروی کریں۔وہیں تقریب میں ڈاکٹر ظفر اقبال نے سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کے متعلق اہم جانکاری فراہم کی۔