لعل حسین مشتاق کا83برس کی عمرمیں انتقال
پونچھ //پونچھ کے کلائی گاﺅں سے تعلق رکھنے والے معروف وکیل لعل حسین مشتاق 83سال کی عمرمیں قضائے الٰہی سے رحلت فرماگئے ہیں۔آپ گزشتہ کچھ عرصہ سے علیل تھے۔موصوف عدالت میںغریبوں کے مفت کیس لڑنے کے ساتھ ساتھ، عام لوگوں کومفت نوٹری اٹیسٹ کرواکردیتے اورعام کیسوں کومقدمہ نہ بناکرخودبطورمنصف فیصلہ کرتے تھے۔لعل حسین مشتاق مخالفت اورسازشوں کاشکاربھی رہے۔آپ گوجری زبان کی ترقی کےلئے پیش پیش رہنے والی ،ریڈیوکشمیرجموں سے گوجری نشریات کی منظوری کےلئے اندراگاندھی سے ملنے والے وفدکاحصہ رہنے والی ،میاں بشیراحمدلاروی ؒ ،راجیش پائلٹ ،عبدالغنی لون اورمفتی محمدسعیدجیسی شخصیات سے قریبی مراسم رکھنے والی اورپونچھ سے پی ڈی پی جوائن کرنے والی پہلی شخصیت کے طورپرجانے جاتے تھے۔آپ گزشتہ شام چھ بجے انتقال فرماگئے۔مرحوم کی نمازجنازہ جمعرات کے روزبعددوپہراڑھائی بجے ان کے آبائی گاﺅں کلائی میں اداکی جائے گی ۔لعل حسین مشتاق ایک سیاسی ،سماجی اورعلمی شخصیت تھے اوران کی وفات پرخطہ پیرپنچال کوناقابل تلافی نقصان ہواہے۔ان کی وفات پرسیاسی اورعلمی حلقوں میں صف ماتم بچھ گئی ہے اورہرشعبہ ¿ حیات سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے گہرے رنج ودُکھ کااظہارکرتے ہوئے اللہ تعالیٰ سے مرحوم کی مغفرت فرمانے اورلواحقین کوصبر ِجمیل عطافرمانے کی دعافرمائی ہے۔