ضلع ترقیاتی کمشنر راجوری محمد اعجاز اسد نے ماہ مقدس کے انتظامات کا لیا جائزہ

0
0

عوام کو ہر ممکن فراہم کرنے کیلئے متعلقہ محکمہ جات کو ہدایات جاری
عارف قریشی
راجوری ماہ مقدس کی آمد کے پیش نظر عوام کو بہتر بنیادی سہولیات فراہم کے سلسلے میںیہاں ضلع راجوری میں ضلع ترقیاتی کمشنر راجوری محمد اعجاز اسد نے انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے ایک اجلاس طلب کیا ۔اس موقع پر اضافی ضلع ترقیاتی کمشنر راجوری شیر سنگھ ،ایس ایس پی یوگل منہاس، سی ایم او ڈاکٹر سونیل شرما، ایگزکیوٹیو انجینئر پی ڈی ڈی، صحت عامہ، ایس ٹی ڈی IVکالاکوٹ ، تحصیلدار راجوری اور دیگر ضلع افسران نے شرکت کی ۔اس دوران ماہ مقدس کے سلسلہ میں کئی اہم معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا تاکہ عوام کو ہر ممکن سہولیات فراہم کی جا سکیں۔ضلع کمشنر نے اس دوران جانکاری فراہم کرتے ہوئے کہا کہ قصبہ میں سٹریٹ لائٹیں لگانے کیلئے دس لاکھ روپئے واگزار کئے گئے ہیں۔انہوں نے ای او میونسپلٹی کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا مذہبی مقامات جہاں عوام اکٹھی ہوتی ہے پر موبائل بیت الخلاءکا انتظام کیا جائے ۔موصوف نے تمام متعلقہ افسران کو عوام کو بہتر سہولیات فراہم کرنے کیلئے ہدایات جاری کیں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا