کسان فلاحی اسکیموں سے افادیت حاصل کریں :محمد اعجاز اسد
عارف قریشی
راجوری بلاک سطح پر بہترین کسان کے اعزاز کے سلسلہ میں ضلع راجوری میں ضلع ترقیاتی کمشنر راجوری محمد اعجاز اسد کی قیادت میں محکمہ زراعت کی جانب سے ایک اہم تقریب کا انعقاد عمل میں لایا گیا جس میں بلاک سطح پر بہترین کسان کا اعزاز کسانوں کو دیا گیا ۔۔واضح رہے یہ اعزاز اے ٹی ایم اے اسکیم کے تحت کسانوں کو سبزی، مشروم ، اناج اور دیگر میدانوں میں دئے گئے ہیں ۔اس سلسلہ میں کل نو اعزاز سے کسانوں کو نوازہ گیا جبکہ ہر اعزاز میں دس ہزار روپئے کی نقد رقم تھی ۔علاوہ ازیں مسالوں کیلئے دس ہزار روپئے پر مبنی ایک خصوصی انعام کا بھی شامل تھا ۔اس موقع پر ضلع ترقیاتی کمشنر راجوری محمد اعجاز اسد نے اپنے خیالات کاا ظہار کرتے ہوئے کہا کہ سرکاری اسکیموں سے افادیت حاصل کی جائے تاکہ کسانوں کی معاشی حالت میں بہتری آسکے۔اس موقع پر اضافی ضلع ترقیاتی کمشنر راجوری شیر سنگھ ، چیف ایگریکلچر آفیسر ایم وائی چوہدری ، چیف پلاننگ آفیسر ، اے سی آر ، محمد اشرف و دیگران نے شرکت کی ۔