پولیس کی جانب سے نوشہر میں طلباءکیلئے مشاورت کا اجلاس منعقد

0
0

گرلز ہائر اسکنڈری اسکول نوشہر میں تقریب منعقد، خواتین کی حصولیابیوں پر ہوا تبادلہ خیال
عارف قریشی
راجوری ایڈیشنل ایس پی نوشہرہ جی ایل شرما کی قیادت میں گرلز ہائر اسکنڈری اسکول نوشہرہ میں طلباءکیلئے مشاورت کے ایک اہم اجلاس کا انعقاد عمل میں لایا گیا جس میں طلباءکو منشیات، ٹریفک حادثات اور ان کا بچاﺅ ،خودکشی جیسے مسائل پر اہم جانکاری فرہم کی گئی ۔وہیں طلاب کو کہا گیا کہ وہ اپنی منازل کی حصولیابی کیلئے مثبت طریقے سے کام کریں ۔اس دوران طالبات کو مادر وطن میں دئے گئے حقوق اور ان کی حصولیابیوں پر بھی جانکاری فراہم کی گئی انہیں بتایا گیا کہ خواتین مردوں کے شانہ بشانہ ترقی کی منزال طے کر رہی ہیں اور ہر میدان میں لوہا منوا رہی ہیں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا