کہا ہسپتال میں ایسی سہولیات دستیاب ہیں کہ باہر علاج کیلئے جانے کی ضرورت نہیں
لازوال ڈیسک
جموں کٹرہ اور گرد و نواح کے علاقہ سے سرپنچوں اور پنچوں کے ایک وفد نے یہاں شری ماتا وشنو دیوی نرائنا ہسپتال کٹرہ میں دورہ کیا ۔وہیں وفد میں راجندر کمار تھپا، سریش کمار، اشوانی کمار، یاہور حسین شاہ، سدیش کمار، اشیک کمار، چوہدری لال سنگھ، گوتم کمار و دیگران شامل تھے ۔اس دوران وفد نے ہسپتال کے سی ای او ڈاکٹر منموہن ہرجائی سے کئی اہم معاملات پر تبادلہ خیال کیا اور وفد کو ہسپتال انتظامیہ کی جانب سے ہسپتال میں دستیاب سہولیات کو بھی دکھایا گیا ۔وفد میں موجود سرپنچوں اور پنچوں نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہسپتال میں ایسی سہولیات دستیاب ہیں کہ یہاں سے اب علاج و معالجہ کیلئے دور جانے کی ضرورت نہیں ہے ۔جبکہ ڈاکٹر منموہن ہرجائی کا کہنا ہے کہ ہسپتا ل کا سب سے اہم کام عوام کو بہتر طبی سہولیات فراہم کرنا ہیں ۔