ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کوویڈ-19 کے 116 کیسز درج، متاثرین کی تعداد 4170 تک پہنچ گئی

0
0

نئی دہلی، // ہندوستان میں منگل کے روز جاری کردہ وزارت صحت کے اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کووڈ-19 کے 116 نئے معاملے درج ہوئے ہیں۔
اس کے ساتھ، کوویڈ- 19 کے زیر علاج مریضوں کی کل تعداد 4170 تک پہنچ گئی ہے، جو ملک میں کل ایکٹو کیسز کا 0.01 فیصد ہے۔
ریاست کرناٹک میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں تین اموات کی اطلاع ملی ہے، جس سے کل تعداد 5,33337 ہوگئی ہے۔
دریں اثناء، دہلی کے وزیر صحت سوربھ بھاردواج نے کہا کہ قومی دارالحکومت میں روزانہ اوسطاً تین سے چار کوویڈ 19 کے متاثرین دیکھے جا رہے ہیں۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ وائرس کے دوبارہ پھیلنے کی صورت میں اس لڑنے کے لیے اچھی طرح سے تیار ہیں۔
حکام کے مطابق، منگل کے روز دہلی حکومت نے اطلاع دی کہ کوویڈ 19 کے مثبت نمونے جینوم سکیوینس کے لیے لیبارٹریوں کو بھیجے گئے ہیں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا