پونچھ ہلاکتیں: بریگیڈیر اٹیچ، تحقیقات جاری

0
0

جموں،//جموں وکشمیر کے بفلیاز پونچھ میں تین عام شہریوں کی لاشیں پر اسرار حالت میں برآمد ہونے کے بعد محکمہ دفاع نے 13آر آر کے بریگیڈیر کو اٹیچ کیا ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ تحقیقات بڑے پیمانے پر جاری ہے ۔
ذرائع کے مطابق پونچھ کے بفلیاز میں تین عام شہریوں کی لاشیں پرا سرار حالت میں برآمد ہونے کے بعد ضلعی انتظامیہ اورجموں وکشمیر پولیس نے تحقیقات شروع کی ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ 13آرآر کے بریگیڈیر کو تحقیقات مکمل ہونے تک اٹیچ کیا گیا ہے ۔
بتادیں کہ دفاعی ترجمان نے ہفتے کی شام کو ایکس پر جانکاری فراہم کرتے ہوئے بتایا :”بفلیاز میں21 دسمبر کے واقعے کے بعد سیکورٹی فورسز کی طرف سے تلاشی آپریشن جاری ہے۔ “
انہوں نے مزید بتایا کہ علاقے میں تین لوگوں کی موت کے متعلق اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔
ترجمان کے مطابق:”معاملہ زیر تحقیقات ہے، فوج تحقیقات میں بھر پور تعاون فراہم کرنے کے لئے پر عزم ہے۔“

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا