اننت ناگ میں لوگوں کو دھوکہ دینے اور دھمکانے کے الزام میں ایک شخص گرفتار:پولیس

0
0

سری نگر، // پولیس نے جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ میں لوگوں کو دھوکہ دینے اور انہیں دھمکانے کے الزام میں ایک شخص کو گرفتار کیا ہے۔
ایک پولیس ترجمان نے اپنے ایک بیان میں تفصیلات فراہم کرتے ہوئے کہا کہ سوشل میڈیا رپورٹس اور موصولہ ایک شکایت کا نوٹس لیتے ہوئے پولیس نے ثاقب گنائی ساکن مومان بجبہاڑہ کے خلاف لوگوں کو دھوکہ دینے اور دھمکانے پر پولیس اسٹیشن بجبہاڑہ میں ایک ایف آئی آر زیر نمبر 294/2023 درج کیا۔
انہوں نے کہا کہ بعد ازاں مذکورہ شخص کو شناخت کرکے گرفتار کیا گیا۔
پولیس نے لوگوں سے سوشل میڈیا کا استعمال کرتے وقت احتیاط برتنے کی اپیل کی ہے۔
انہوں نے لوگوں سے ایسی شکایت کی صورت میں قانونی کارروائی کی انجام دہی کے لئے پولیس کی طرف رجوع کرنے کو کہا ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا