اودھم پور اور کٹھوعہ سٹیشنوں پر ٹھہراؤ ہوگا:ڈاکٹر جتیندر سنگھ
لازوال ڈیسک
نئی دہلی؍؍مرکزی وزیر ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے اتوار کے روز کہا کہ کٹرا سے دہلی تک 30 دسمبر سے شروع ہونے والی نئی وندے بھارت ایکسپریس ٹرین ادھم پور اور کٹھوعہ ریلوے اسٹیشنوں پر رکے گی۔ مرکزی وزیر نے کہا کہ ٹرین کے اْدھم پور اور کٹھوعہ میں سٹاپ ہوں گے، جو ایک بڑی راحت کے طور پر آنے کے علاوہ سفر میں آسانی، کاروبار میں آسانی اور مجموعی طور پر زندگی گزارنے میں آسانی فراہم کرے گی۔وزیر نے کٹھوعہ اور ادھم پور میں اسے روکنے کے مسلسل مطالبے کا جواب دینے کے لیے وزیر اعظم نریندر مودی کا شکریہ ادا کیا۔ مرکزی وزیر ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے ایکس پر لکھا کہ اْدھم پور اور کٹھوعہ کے لیے بہت بڑی خبر ہے۔ جب سے پہلی وندے بھارت ٹرین 2019 میں کٹرا اور دہلی سے چلنا شروع ہوئی ہے، تب سے کٹھوعہ اور ادھم پور میں بھی اس کے اسٹاپیج کا مسلسل مطالبہ کیا جا رہا ہے۔ شکریہ، وزیر اعظم نریندر مودی، ہمارے درخواست کاجواب دینیکے لیے۔ انہوں نے مزید کہا، "یہ نہ صرف ایک بہت بڑی راحت کے طور پر آئے گا بلکہ سفر میں آسانی، کاروبار میں آسانی اور مجموعی طور پر زندگی گزارنے میں آسانی فراہم کرے گا۔