روزنامہ راشٹریہ سہارا کے سابق گروپ ایڈیٹر اسد رضا کی اہلیہ مہتاب بانو کا طویل علالت کے بعد انتقال

0
0

نئی دہلی،//معروف اردو روزنامہ راشٹریہ سہارا کے سابق گروپ ایڈیٹر اسد رضا کی اہلیہ مہتاب بانو کا طویل علالت کے بعد آج یہاں ایک پرائیویٹ اسپتال میں انتقال ہوگیا۔ ان کی عمر 72برس تھی۔پسماندگان میں شوہر اسد رضا کے علاوہ ایک بیٹا اور دو بیٹیاں ہیں۔
خاندانی ذرائع کے مطابق وہ آئی سی یو میں زیر علاج تھیں۔وہ کافی دنوں سے بیمار تھیں۔ جن کا یہاں کے پرائیویٹ اسپتال میں علاج چل رہا تھا۔ ان کی تدفین آج یہاں بعد نماز مغرب شاہین باغ قبرستان میں عمل میں آئی۔تدفین میں صحافیوں کے علاوہ یہاں کے سرکردہ لوگ شریک ہوئے۔
وہ نہایت نیک اور ملنسار خاتون تھیں اور وہ سماجی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیتی تھیں۔اسد رضا معروف صحافی کے علاوہ شاعر بھی ہیں اور طنزیہ شاعری بھی کرتے ہیں۔انہوں نے ایک طویل عرصہ اردو صحافت کو دیا ہے۔ اردو صحافیوں نے اسد رضا کی اہلیہ کے انتقال پر گہرے رنج وغم کا اظہار کیا ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا