کانگریس کی حکمت عملی: یو پی میں بی جے پی کی حالت خستہ: پرینکا

0
0

یواین آئی
رائے بریلی://کانگریس جنرل سکریٹری(اترپردیش) پرینکا گاندھی واڈرا نے پیشین گوئی کرتے ہوئے کہا کہ کانگریس کے مضبوط امیدواروں کی بدولت اترپردیش میں بی جے پی کی حالت کافی خستہ ہے ۔ اترپردیش میں اس کا مظاہرہ کافی خراب ہوگا۔رائے بریلی کی بھگولا میں ایک انتخابی میٹنگ میں پرینکا نے کہا کہ بی جے پی کو اترپردیش میں بڑا جھٹکا لگے گا وہ عموما سیٹوں پر کانگریس کے مضبوط امیدواروں سے بری طرح سے ہارے گی ۔ ہمارے امیدوار بی جے پی کو سخت ٹکر دے رہے ہیں۔ پرینکا نے مزید کہا کہ جہاں ہمارا امیدوار کمزور ہے وہاں پر بھی وہ بی جے پی کا ہی ووٹ کاٹے گا۔ہمارا کمزور امیدوار بھی بی جے پی کے ووٹ بینک میں سیندھ لگائے گا اور اس طرح سے وہاں سے اتحاد کے امیدوار کی جیت ہوگی۔ ملحوظ رہے کہ یہ پہلی بار ہے جب پرینکا نے اترپردیش میں پارٹی کی حکمت عملی پر بات کی ہے ۔امیٹھی میں بھائی اور رائے بریلی میں ماں کے لئے انتخابی مہم چلانے والی پرینکا نے بدھ کو بگھولا علاقے میں پارٹی کارکنوں سے ملاقات کی۔امیٹھی اور رائے بریلی میں پانچویں مرحلے کے تحت 6 مئی کو ووٹ ڈالے جائیں گے ۔یواین آئی

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا