اگرتلہ، // تریپورہ کے دھلائی ضلع کے کمال پور کی ایک عدالت نے دسمبر 2020 میں ایک نابالغ لڑکی کے ساتھ عصمت دری اور اغوا کرنے کے قصوروار ایک نوجوان کو 20 سال کی سخت قید کی سزا سنائی۔
ہفتہ کو عدالت نے نوجوان کو پوکسو ایکٹ اور تعزیرات ہند کی کئی دفعات کے تحت قصوروار پایا اور 50,000 روپے کا جرمانہ بھی عائد کیا۔
رپورٹ کے مطابق کمال پور کے علاقے ہریرکھولا کا رہنے والا 21 سالہ سنجیت ہرشی داس اپنی بیمار ماں کا علاج کرانے کے لیے اگرتلہ کے علاقے دکلی میں ایک رشتہ دار کے گھر گیا تھا۔ اس نے اپنے رشتہ دار کی نابالغ بیٹی کے ساتھ چند ماہ تک جسمانی تعلقات بنائے اور پھر اسے اغوا کر لیا۔ ایف آئی آر درج ہونے کے بعد پولیس نے کمسن لڑکی کو کمال پور سے بازیاب کرالیا۔ تفتیش کے دوران یہ بات سامنے آئی کہ سنجیت نے کئی بار نابالغ کی عصمت دری کی اور بعد میں اسے اغوا کر لیا۔ اس نے لڑکی کو زبردستی اپنے گھر میں قید کیا۔ بعد میں پولیس نے اسے بچا لیا۔ سماعت کے دوران شواہد کے علاوہ استغاثہ کی جانب سے 21 افراد نے گواہی دی۔