اپوروی چندیلا 10میٹر ایئر رائفل میں چوٹی پر

0
0

یواین آئی
نئی دہلی ،//نشانہ باز اپوروی چندیلا بدھ کو آئی ایس ایس ایف عالمی رینکنگ میں خواتین کے 10میٹر ایئر رائفل زمرے میں دنیا کی نمبر ایک کھلاڑی بن گئیں ۔اپوروی کے 10میٹر ایئر رائفل زمرے میں 1926رینکنگ پوائنٹ ہیں جس کے ساتھ وہ چوٹی پر پہنچ گئیں ہیں ۔جے پور میں پیداہوئیں نشانہ باز نے ٹوئیٹر پر اپنے نمبر ایک بننے خوشی ظاہر کی ۔اولمپین نشانہ باز نے لکھا ،“ میرے نشانہ بازی کریئر میں عالمی نمبر ایک بننا ایک بڑی حصولیابی ہے ۔26سالہ نشانہ باز نے اپنے لیے پہلے ہی اولپمک کوٹہ یقینی بنالیاہے ۔انھوں نے 10میٹر ایئر رائفل مقابلہ میں ٹوکیواولمپک کے لیے کوٹہ یقینی بنایاہے ۔فروری میں انھوں نے نئی دہلی میں ہوئے آئی ایس ایس ایف عالمی کپ 2019میں عالمی ریکارڈ توڑتے ہوئے ملک کے لیے پہلا گولڈ میدل حاصل کیاتھا۔انھوں نے 252اعشاریہ 9کے اسکور کے ساتھ 10میٹر خواتین ایئر رائفل فنالے میں گولڈ جیتاتھا۔حال ہی میں ہوئے بیجنگ آئی ایس ایس ایف عالمی کپ میں وہ چوتھے نمبر پر رہی تھیں ۔انجم مدگل اپنی 10میٹر ایئر رائفل مقابلہ میں دوسرے نمبر پر پہنچ گئی ہیں ۔انھوں نے بیجنگ عالمی کپ ۔2019میں مکسڈ ٹیم مقابلہ کا گولڈ میڈل جیتا ۔اس کے علاوہ ہریانہ کے منو بھاکر نے 25میٹر پسٹل زمرے میں 10ویں رینکنگ حاصل کرلی ہے ۔ مردوں کے زمرے میں دویانش سنگھ پنوار 10میٹر ایئر رائفل زمرے میں دنیاکے چوتھے نمبر کے کھلاڑی بن گئے ۔29سال کے ابھیشیک ورما نے بھی بیجنگ میں طلائی تمغہ کے ساتھ اولمپک کوٹہ حاصل کیاہے اور 10میٹر ایئر پسٹل زمرے میں تیسری رینکنگ پر پہنچ گئے ہیں جبکہ نوجوان نشانہ باز سوربھ چودھری عالمی رینکنگ میں چھٹے نمبر پر پہنچ گئے ہیں ۔انیش بھنوالا نے بھی 25میٹر ریپڈ فائر پسٹل زمرے میں سرفہرست 10نشانہ بازوں میں جگہ بنالی ہے ۔یواین آئی۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا