ڈی ایچ ای ڈبلیو جموں نے گورنمنٹ گرلز ہائیراسکینڈری اسکول ستواری میں 3 روزہ سیلف ڈیفنس ٹریننگ کیمپ کا انعقاد کیا

0
0

تاکہ بیٹیاںکسی بھی ناگفتہ بہ صورتحال میں اپنی حفاظت اوراپنی عزت نفس اور اعتماد کو بڑھا سکیںگی
لازوال ڈیسک
جموں؍؍مشن شکتی – خواتین کو بااختیار بنانے کے ضلعی مرکز جموں، محکمہ سماجی بہبود، جموں و کشمیر نے یہاں گورنمنٹ گرلز ہائر سیکنڈری اسکول میں لڑکیوں کے لیے تین روزہ سیلف ڈیفنس ٹریننگ کیمپ کا انعقاد کیا۔اسکول کے پرنسپل سرجیت سنگھ اور ضلع مشن کوآرڈینیٹر مشن شکتی جموں شگن منچندا نے کیمپ کی نگرانی کی۔ کیمپ میں تمام طلباء نے حصہ لیا اور ماہرین سے اپنے دفاع کی تکنیک کی تربیت حاصل کی۔کیمپ کا مقصد لڑکیوں کو بااختیار بنانا تھا تاکہ وہ کسی بھی ناگفتہ بہ صورتحال میں اپنی حفاظت کر سکیں، اپنی عزت نفس اور اعتماد کو بڑھا سکیں۔سیلف ڈیفنس ٹرینرز، نکھل جرال اور نیہا جرال نے شرکاء کو مختلف سیلف ڈیفنس تکنیک سکھائی۔ انہوں نے طلبائ￿ کو ممکنہ خطرات سے اپنا دفاع کرنے اور ذاتی حفاظت کو یقینی بنانے کے بارے میں اہم تجاویز دیں۔خواتین کو بااختیار بنانے کے ضلعی مرکز نے لڑکیوں اور عملے کے ارکان کو حکومت کی طرف سے فراہم کی جانے والی تمام خدمات کے فوائد کے بارے میں آگاہ کیا اور بتایا کہ یہ خدمات انہیں کس طرح فائدہ پہنچا سکتی ہیں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا