دنیا کی 212 ویں رینک کی کھلاڑی کے ہاتھوں سائنا کی شکست

0
0

یواین آئی
آکلینڈ، // ہندوستان کی اسٹار بیڈمنٹن اور ٹورنامنٹ میں دوسری سیڈ یافتہ سائنا نہوال نیوزی لینڈ اوپن بیڈمنٹن ٹورنامنٹ کے پہلے ہی را¶نڈ میں الٹ پھیر کا شکار ہو کر باہر ہو گئیں، اگرچہ بی سائی پرنیت اور ایچ ایس پرنے نے مردوں کے سنگلز میں اپنے اپنے مقابلے جیت کر دوسرے را¶نڈ میں جگہ بنا لی ہے ۔سائنا کو خواتین کے سنگلز کے پہلے دور میں دنیا کی 212 ویں نمبر کی چینی کھلاڑی وانگ جھئ¸ کے ہاتھوں ایک گھنٹے سات منٹ کے مقابلے کے بعد 16-21، 23-21، 4-21 سے میچ گنوا بیٹھیں۔ 19 سال کی وانگ کے ساتھ نویں رینک کھلاڑی سائنا کا کیریئر میں یہ پہلا مقابلہ تھا۔ سائنا کی شکست کے ساتھ ہندوستان کی موجودہ ٹورنامنٹ میں خواتین کے سنگلز میں چیلنج بھی ختم ہو گیا۔اس سے پہلے خواتین کے سنگلز میں دیگر ہندوستانی انورا پربھدیسائ¸ کو اولمپک چیمپئن اور چھٹی سیڈ چین کی لی جیروئ¸ کے ہاتھوں مسلسل گیموں میں 9-21، 10-21 سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔مردوں کے سنگلز مقابلوں میں اگرچہ پرنے اور پرنیت نے جیت کر راحت دلائی اور دوسرے را¶نڈ میں داخلہ حاصل کیا لیکن لکشیا سین شکست کھاکرباہر ہو گئے ۔ وہیں خواتین کے ڈبلز میں اشونی پونپا اور این سک¸ ریڈی بھی ہار گئیں لیکن مردوں کے ڈبلز کی جوڑی منو اتر¸ اور بی سمت ریڈی نے جیت درج کی۔19 سال کے لکشیا کو چینی تائی پے کے وانگ جو وئی نے ایک گھنٹے آٹھ منٹ کے مقابلے میں 21-15، 18-21، 10-21 سے شکست دی۔ ہندوستانی کھلاڑی نے اگرچہ پہلے گیم میں کافی جدوجہد کی لیکن باقی دونوں گیم وہ جیت نہیں سکے ۔12 ویں رینکنگ کے ڈین 20 ویں رینکنگ کے پرنے سے کیریئر میں دوسری بار مقابلہ کریں گے ۔چینی کھلاڑی اس سے پہلے پرنے کو سال 2017 میں ملائیشیا اوپن میں ہرا چکے ہیں۔خواتین کے ڈبلز میں پونپا اور این سک¸ کی جوڑی کو بھی چین کی لیو شانشان اور شیایوتنگ کی جوڑی سے سخت جدوجہد کرنی پڑی اور ایک گھنٹے 10 منٹ میں 14-21، 23-21، 14-21 سے ہار کر ان کاچیلنج ختم ہو گیا۔اگرچہ منو-سمت کی جوڑی نے نیوزی لینڈ کے جوشوا فینگ جیک جیانگ کو صرف 18 منٹ میں 21-17، 21-10 سے شکست دے دی۔ ہندوستانی جوڑی اب دوسرے دور میں ساتویں سیڈ ملائیشیا کے گوہ وی شیم اور تان وی کیونگ کے چیلنج کا سامنا کریں گے ۔یواین آئی۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا