چیف جسٹس نے ہائی کورٹ کمپلیکس سری نگر میں لیڈ یز بار روم کا اِفتتاح کیا

0
0

تمام ماتحت عدالتوں میں لیڈی ایڈوکیٹ کو تمام سہولیات فراہم کرنے کا وعدہ کیا
لازوال ڈیسک

سری نگر؍چیف جسٹس جموں و کشمیر اور لداخ ہائی کورٹ جسٹس این کوٹیشور سنگھ نے آج اَپنے ساتھی ججوں ، ایڈوکیٹ جنرل ، بار کے ممبران اور رجسٹری کے اَفسران کی موجودگی میں ہائی کورٹ کمپلیکس سری نگر میں لیڈیز بار روم کا اِفتتاح کیا۔چیف جسٹس نے نئے لیڈیز بار روم کا اِفتتاح کرتے ہوئے قانون کی حکمرانی کو یقینی بنانے اور شہریوں کے حقوق کے تحفظ کے لئے مضبوط عدالتی نظام میں لیڈی وکلأ کی اہمیت پر زور دیا۔اُنہوں نے اِنصاف کی فراہمی میں لیڈی وکلأ کے کردار اور قانونی عمل کو تیز کرنے، مقدمات کے بیک لاگ کو کم کرنے اور ضرورت مندوں کو بروقت اِنصاف فراہم کرنے میں اُن کے کردار کو سراہا۔چیف جسٹس نے جموں و کشمیر اور لداخ کے یوٹیز کی تمام ماتحت عدالتوں میں لیڈی ایڈوکیٹ کو تمام سہولیات فراہم کرنے کا وعدہ کیا اوراُنہوں نے اُن پر زور دیا کہ وہ جموں و کشمیر اور لداخ کی ماتحت عدالتوں کے بنیادی ڈھانچے کو آگے بڑھانے اور اَپ گریڈ کرنے کے لئے اَپنی تجاویز پیش کریں۔اُنہوں نے ہائی کورٹ کی رجسٹری اورمنصوبے کی بروقت تکمیل میں شامل آر اینڈ بی کے تمام اَفسران کا شکریہ اَدا کیا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا