رام بن کے 5 نوجوانوں کو ممکن سکیم کے تحت گاڑیاں فراہم کی گئی

0
0

ضلع میں ممکن اسکیم کے تحت 831 کیسوں کو منظوری دی گئی ہے :ڈاکٹر سوشانت مہاجن
لازوال ڈیسک
رام بن// پائیدار روزی روٹی کو فروغ دینے کی سمت میں، آج یہاں اہل بے روزگار نوجوانوں کو پانچ گاڑیاں فراہم کی گئیں، جن میں چار لوڈ کیریئر اور ایک مسافر گاڑی شامل ہے ۔وہیںمستحقین کو اسسٹنٹ کمشنر ریونیو گیاس الحق نے ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریٹو کمپلیکس میں منعقدہ ایک سادہ تقریب میں چابیاں فراہم کیں۔اے ڈی ایمپلائمنٹ، ڈاکٹر سوشانت مہاجن، ایل ڈی ایم رام بن، کیرئیر کاؤنسلنگ آفیسر عامر ، اور ڈی ای سی سی رام بن کے دیگر عہدیداروں نے بھی مستفیدین کو چابیاں حوالے کرنے میں شرکت کی۔ممکن سکیم، مشن یوتھ پروگرام کی ایک اہم پہل ہے، جس کا مقصد جموں و کشمیر کے مرکزی علاقے کے بے روزگار نوجوانوں کو پائیدار روزی روٹی فراہم کرنا ہے۔ اس اسکیم کے تحت نوجوانوں کو چھوٹی کمرشل گاڑیاں حکومت جموں و کشمیر اور گاڑیوں کے مینوفیکچررز کی جانب سے مشترکہ طور پر آن روڈ قیمت پر 20 فیصد سبسڈی کے ساتھ فراہم کی جاتی ہیں۔وہیںڈاکٹر سوشانت مہاجن، اے ڈی ایمپلائمنٹ نے روشنی ڈالی کہ ضلع میں ممکن اسکیم کے تحت 831 کیسوں کو منظوری دی گئی ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا