کْنڈن کھڑی میں آگ کی واردات،ایک رہائشی مکان نظر خاکستر

0
0

عوام کا گاؤں کے لیے سڑک اور متاثر کْنبہ کے لیے معاوضے کا مطالبہ
سجاد کھانڈے
کھڑی؍؍جمرات کی شام تقریباً ساڑھے چھ بجے کے قریب تحصیل کھڑی کے کنڈن گاؤں میں آگ کی ایک ہولناک واردات میں فاروق احمد کھچو والد عبدالغنی کھچو کا تین منزلہ رہائشی مکان آگ کی زد میں آکر خاکستر ہو گیا۔اس حوالے سے مکان مالک فاروق احمد نے کہا کہ اگ مکان کے چھت سے اچانک نمودار ہوئی اور دیکھتے ہی دیکھتے پورا مکان راکھ کے ڈھیر میں تبدیل ہو گیا، جسے انہیں لاکھوں کی املاک کا نقصان اٹھانا پڑا۔آگ کی خبر سنتے ہی مقامی لوگ،انڈین ارمی، جموں کشمیر پولیس اور کیو ار ٹی کھڑی جائے حادثے پر پہنچی اور جب تک آگ کو قابو میں کیا گیا تب تک فارق احمد کا مکان راکھ کے ڈھیر میں تبدیل ہو گیا۔اس حوالے سے مقامی لوگوں نے بات کرتے ہوئے کہا کہ کنڈن گاؤں میں سڑک نہ ہونے کی وجہ سے لوگوں کو کئی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہیں۔انہوں نے کہا کہ اس سے پہلے بھی کنڈن گاؤں میں ایک مکان نظر اتش ہوا تھا اور لوگ اس کو بھی بچانے سے قاصر رہ گئے تھے۔انہوں نے کہا کہ گاؤں میں کوئی سہولیات نہ ہونے کی وجہ سے آج بھی مٹی اور پانی سے اگ کو بجھانے کی ایک ناکام کوشش کی گئی۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے کئی بار اعلی حکام تک کنڈن گاؤں میں سڑک پہنچانے کی مانگ کی تھی مگر کوئی پرسان حال نہیں ہے۔ایک مقامی باشندا فیاض احمد نائک نے کہا کہ اگر کنڈن گاؤں میں سڑک ہوتی تو یہاں فائر سروس بھی کام آتی، جسے لوگوں کو ایسے حادثات میں کم سے کم نقصان اٹھانا پڑتا۔لوگوں نے کہا کہ ہم ایک بار پھر انتظامیہ سے مانگ کرتے ہیں کہ کنڈن علاقہ کو سڑک کی سہولیات دی جائے تاکہ یہاں کے لوگوں کو بھی ایک راحت کی سانس مل سکیں۔وہیں اس موقعہ پے لوگوں انتظامیہ سے فاروق احمد کھچو کو جلد از جلد معاوضہ دینے کی بھی مانگ کی، انہوں نے کہا کہ فاروق احمد پانچ بچوں کا باپ ایک مزدور پیشہ شخص ہے اور سردیوں کے موسم کو مدنظر رکھتے ہوئے انتظامیہ کو ترجی بنیادوں پر مذکورہ شخص کی مدد کے لیے اگے آنا ہوگا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا