گورنمنٹ پولی ٹیکنک جموں نے اپنا سالانہ دن منایا

0
0

کالج میگزین اسپائرکے 6ویں ایڈیشن کا بھی اجراء کیا
لازوال ڈیسک
جموں// گورنمنٹ پولی ٹیکنک جموں نے آج یہاں کالج کے آڈیٹوریم ہال میں ایک سالانہ ڈے کم پرائز ڈسٹری بیوشن تقریب کا انعقاد کیا۔وہیںاس تقریب میں مہمان خصوصی ڈائریکٹر سکل ڈیولپمنٹ ڈیپارٹمنٹ جموں وکشمیر سدرشن کمار، اور مہمان اعزازی منیجنگ ڈائریکٹر جے کے ایس آر ٹی سی جے اینڈ کے راکیش کمار سرنگل کے ذریعہ کالج میگزین اسپائرکے 6ویں ایڈیشن کا اجراء بھی کیا گیا۔وہیںتقریب کا آغاز معزز مہمانوں کے ہاتھوں چراغاں کرکے ہوا۔ کالج کے پرنسپل انجنیئرارون بنگوترا نے سالانہ رپورٹ پڑھی اور سال 2023 کے دوران کالج کی کامیابیوں پر روشنی ڈالی۔ وہیںاپنے خطبہ استقبالیہ میں، انہوں نے طلباء پر زور دیا کہ وہ لگن کے ساتھ کام کریں اور مسابقتی دنیا کے چیلنجوں کا مقابلہ کرنے کے لیے اپنی صلاحیتوں کو بہترین طریقے سے استعمال کریں۔ سدرشن کمار نے اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے تعلیمی سیشن2022-23 اور کالج کے چھٹے ایڈیشن کے اجراء کے دوران تعلیمی، کھیلوں، تقرریوں اور مختلف سرگرمیوں اور ورکشاپس کے انعقاد میں قابل ستائش کارکردگی کے لیے کالج کے پرنسپل اور عملے کی کوششوں کی تعریف کی۔ انہوں نے طلباء کی طرف سے پیش کئے گئے شاندار ثقافتی پروگرام کو بھی سراہا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا