تنہا ایاز
پلوامہ؍؍ پلوامہ کے معروف سوشل ورکر کو آج ضلع انتظامیہ پلوامہ نے عزت افزائی کی۔ تفصیلات کے مطابق درد دل کے وسطے پیدا کیا انسان کو ضلع پلوامہ کے معروف سوشل ورکر غمگین مجید ناربلی جنہوں نے خون کا عطیہ دینے میں ریکارڈ قائم کیا ہے .مذکورہ شخص کو ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر پلوامہ ڈاکٹر فیاض احمد بانڈے نے اپنے آفس میں بلاکر عزت افزائی کی اور انکی سماجی خدمات کو سراہا۔نامور سوشل ورکر غمگین مجید ناربلی ضلع پلوامہ کے سنگھو ناربل کاکاپورہ علاقے سے تعلق رکھتے ہیں۔انہوں نے جذبہ انسانیت کے تحت نہ صرف خون کا عطیہ کرنے میں ایک ریکارڈ قائم کیا ہے بلکہ ریاستی سطح پر بھی خون کے عطیہ کیمپوں کے علاوہ دیگر سماجی کاموں میں بہترین خدمات انجام دئے ہیں۔ادھر عوامی حلقوں نے مذکورہ شخص کو اسٹیٹ ایوارڈ سے بھی نوازنے کا مطالبہ کیا ہے