آرمی پبلک اسکول میراں صاحب میں ’اوڈیسی ٹریل بلیزنگ‘ کے موضوع پر تقریب منعقد

0
0

طلباء نے خواتین کو بااختیار بنانے کے موضوع پر ایک خوبصورت شو دکھایا،طلباء کو انعامات سے نوازا گیا
لازوال ڈیسک
جموں؍؍آرمی پبلک اسکول میراں صاحب کے احاطے میں ‘اوڈیسی ٹریل بلیزنگ’ کے موضوع پر ایک پروقار تقریب منعقد کی گئی جنہوں نے تعلیمی اور دیگر شعبوں میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔وہیںلیفٹیننٹ کرنل رتنا ملک، ایس او ٹو چیئرمین، دیگر معززین کے ساتھ اس موقع پر موجود تھے۔ تاہم پروگرام کا آغاز معززین کی جانب سے چراغاں کرکے کیا گیا، اس کے بعد اسکول کوئر کی جانب سے استقبالیہ گیت پیش کیا گیا۔وہیں اسکول کی پرنسپل محترمہ ریتو شرما نے اس موقع پر سالانہ رپورٹ پیش کی۔اس موقع پر طلباء نے خواتین کو بااختیار بنانے کے موضوع پر ایک خوبصورت شو دکھایا۔وہیں طلباء کو مختلف کیٹیگریز – اکیڈمک ایکسیلنس، 100فیصد حاضری، خصوصی کامیابیوں پر نوازا گیا۔اس دوران بورڈ کلاسز کے ٹاپرز میں نقد انعامات تقسیم کئے گئے۔اس دوران دو طلبائ، ماسٹر ادے رینا کو این ڈی اے میں ان کے انتخاب کے لیے اور ماسٹر سشیل کمار کو اے آئی ایم ایس وجے پور میں ان کے انتخاب کے لیے، نقد انعامات اور تعریفی خط سے نوازا گیا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا