اگلر شوپیاں میں ڈی پی اے پی عہدداروں کا اجلاس منعقد

0
0

پارٹی کو مزید مضبوط بنانے کیلئے زمینی سطح پر کام کریں // مشتاق کھانڈے
شاہ ہلال
شوپیان؍؍ ڈیموکریٹک پراگرسیو آزاد پارٹی کی جانب سے پہاڑی ضلع شوپیان کے اگلر زینہ پورہ میں پارٹی عہداروں کی مٹینگ ضلع صدر مشتاق احمد کھانڈے کی صدارات میں منعقد ہوئی جس میں پارٹی سے منسلک بلاک سطح کے عہدداراں نے شرکت کی۔مٹینگ میں مختلف امورات زیر بحث لائے گئے جبکہ جموں و کشمیر کی سیاسی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔مٹینگ میں پارٹی کے ضلع صدر مشتاق کھانڈے نے کارکناں پر زور دیا کہ وہ آنے والے پنچایتی انتخابات کیلئے تیار رہے اور ریاست جموں و کشمیر کی بھاگ دوڑ سنبھالنے کیلئے پارٹی سربراہ غلام نبی آزاد کے ہاتھ مظبوط کریں۔مشتاق کھانڈے نے کہا کہ اگر ریاست جموں و کشمیر کے لوگوں کو مصیبت کے اس دلدل سے کوئی نکال سکتا ہے وہ واحد غلام۔نبی آزاد ہے لہذالوگوں کو چائے کہ وہ آنے والے انتخابات میں بڑھ چھڑ کر حصہ لیں۔انہوں نے جموں و کشمیر کے سبھی سیاسی جماعتوں کو ہدف تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ انہوں نے یہاں ہمیشہ غریب عوام کے ساتھ استحصال کیا اور لوگ اب ان سیاست دانوں کا اصل چہرہ جان چکے ہیں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا