ویری ناگ میں ڈی ڈی سی ممبر نے کیا یوتھ کنونشن کا انعقاد

0
0

40 کرکٹ ٹیموں میں اسپورٹس کٹ تقسیم کیں
شاہ ہلال
اننت ناگ // ڈاک بنگلہ ویری ناگ میں آج ڈی ڈی سی ممبر پیر شہباز احمد نے یوتھ کنونشن کا انعقاد کیا جس میں بھاجپا کے سئنیر لیڈر و کشمیر انچارج سنیل شرما مہمان خصوصی تھے جبکہ کنونشن میں سینکڑوں نوجوانوں نے شرکت کی کنونشن کا مقصدنوجوانوں کو پڑھائی کے ساتھ ساتھ کھیل کود کی طرف کرنا اس موقعہ پر پیر شہباز اپنے ڈی ڈی سی فنڈ سے قریباً 40 کرکٹ ٹیموں میں اسپورٹس کٹس تقسیم کئے جس پر نوجوانوں نے پیر شہباز کی سراہنا کی اور کہا کہ جسطرح پیر شہباز نوجوانوں کیلئے کام کررہا ہے وہ قابل ستائش ہے نوجوانوں نے اْمید ظاہر کی کہ آئندہ بھی پیر شہباز یہاں کے پڑھے لکھے نوجوانوں کا خیال رکھیں گے۔اسپورٹس کٹس تقسیم کرنے سے قبل سنیل شرما نے اپنے تقریر میں کہا کہ جو مطالبہ پیر شہباز نے انکے سامنے رکھے خاصکر کپرن دیسا روڈ اور ویری ناگ کو الگ میوسپلٹی دینے کی جو مانگ کی اسکو آنے والے وقت میں پر کیا جائے گا ساتھ انہوں نے واضع کیا کہ پیر شہباز انکے ایک پرانے دوست ہے اور اسی لحاظ سے سنیل شرما آج کے پروگرام میں آئے باقی پیر شہباز کا اپنا ایک الگ ایجنڈاہے۔انہوں نے کہاکہ میں پارٹی کے لحاظ سے نہیں بلکہ ایک دوست کی حثیت سے یہاں آیا ہوں اور اس پروگرام کو کسی بھی طرح سیاسی رنگت نہ دی جائے۔انہوں نے نوجوانوں پر زور دیا کہ وہ منشیات کا قلع قمع کرنے کیلئے پڑھائی کے ساتھ ساتھ کھیل کود کی طرف راغب ہوجائے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا