ڈی سی پونچھ اور ایس ایس پی پونچھ کے خلاف توہین آمیز زبان کا کیا تھا استعمال
لازوال ڈیسک
جموں؍؍بی جے پی نے امن ڈابر کے خلاف 20 دسمبر 2023 کو پونچھ میں پریس کانفرنس میں غیر پارلیمانی زبان کے استعمال کے لیے کارروائی کی۔وہیں امن ڈابر کی پریس کانفرنس میں غیر پارلیمانی الفاظ کے استعمال کا سخت نوٹس لیتے ہوئے، بی جے پی ڈسپلنری کمیٹی کے چیئرمین سینئر ایڈوکیٹ سنیل سیٹھی نے امن ڈبر کو پارٹی سے نکال دیا۔ یاد رہے امن ڈابر کو پارٹی کے ان تمام عہدوں سے ہٹا دیا گیا ہے جن پر وہ فائز تھااور اس کی پارٹی کی رکنیت واپس لے لی گئی ہے۔تاہم سینئر ایڈوکیٹ سنیل سیٹھی جو بی جے پی ڈسپلنری کمیٹی کے چیئرمین ہیں، نے پارٹی کے سینئر لیڈروں سے مشاورت کے بعد امن ڈابر کو بی جے پی سے نکال دیا۔چیئرمین بی جے پی ڈسپلنری کمیٹی ایڈوکیٹ سنیل سیٹھی کی طرف سے جاری کردہ ایک حکم میں کہا گیا ہے کہ پارٹی میں اِن ڈسپلن کو برداشت نہیں کیا جا سکتا اور اس سے زیادہ غیر پارلیمانی زبان کو بالکل بھی قبول نہیں کیا جا سکتا۔نوٹس میں لکھا گیا کہ تادیبی کمیٹی کو بی جے وائی ایم کے ترجمان امن ڈابر کی ایک ویڈیو موصول ہوئی ہے جس میں وہ انتظامیہ کے خلاف لاپرواہی اور بے بنیاد الزامات لگاتے نظر آرہے ہیں۔ پارٹی کے سینئر رہنماؤں بشمول ترجمانوں سے توقع کی جاتی ہے کہ ان کے بیانات کا عوام کے ذہنوں میں پارٹی کے تصور پر براہ راست اثر پڑ رہا ہے۔ اگر اس طرح کے لاپرواہی بیان کو برداشت کیا جائے تو اس سے نہ صرف عوامی تاثر میں پارٹی بلکہ انتظامیہ کا امیج بھی متاثر ہوگا اور یہ ممکنہ طور پر انتظامیہ کو بلیک میل کرنے کا باعث بن سکتا ہے۔نوٹس میں مزید کہا گیا کہ بیان کا سنجیدگی سے نوٹس لیتے ہوئے اس معاملے پر تادیبی کمیٹی نے بحث کی اور امن ڈابر، ترجمان بھارتیہ جنتا یووا مورچہ (بی جے وائی ایم) کو پارٹی کی بنیادی رکنیت سے چھ سال کیلئے نکالنے کا فیصلہ کیا۔