کشتواڑ سے تعلق رکھنے والی شیتل دیوی ارجْن ایوارڈکیلئے نامزد

0
0

جموں وکشمیر کے لیے قابلِ فخر لمحہ: ایل جی منوج سنہا
بابر فاروق
کشتواڑ//جموں و کشمیر کا نام روشن کرنے والی، عالمی اول نمبر پارا آرچر، کشتواڑ ضلع سے تعلق رکھنے والی شیتل دیوی نو جنوری 2024 کو راشٹرپتی بھون میں صدرِ ہند دروپدی مرمو سے ارجْن ایوارڈ حاصل کریں گی۔ان چھبیس کھلاڑیوں کے نام جو 2023 میں کھیلوں میں غیر معمولی کارنامے کے لیے ارجْن ایوارڈ حاصل کریں گے، کھیل کی وزارت نے گزشتہ کل باضابطہ طور پر اعلان کیا ہے۔ لیفٹیننٹ گورنر جموں و کشمیر منوج سنہا نے بھی باضابطہ اعلان کے بعد اپنی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے X پر پوسٹ کیا، "جموں و کشمیر کے لیے قابل فخر لمحہ! پارا آرچر شیتل دیوی کو صدر کے ذریعہ ارجْن ایوارڈ 2023 سے نوازا جائے گا۔ شیتل کو ان کی شاندار کامیابیوں کے لیے دلی مبارکباد۔ آپ کے مستقبل کے لیے سب کی نیک خواہشات۔ آپ چمکتے رہیں اور ہماری قوم کو مزید عزت دیں۔”عزم کے حیرت انگیز مظاہرے میں، کشتواڑ کے لوئی دھار گاؤں سے تعلق رکھنے والے سولہ سالہ نوجوان نے انتہائی مختصر کیریئر میں کئی قومی اور بین الاقوامی سطح کے تمغے جیت کر شاندار کارنامہ انجام دیا جس میں چاندی کا تمغہ بھی شامل ہے۔ جمہوریہ چیک میں منعقدہ چیمپئن شپ اور حالیہ ایشین پیرا گیمز میں دو گْولڈ اور سلور میڈل جیتنے کے بعد اب وہ اگلے سال پیرس میں ہونے والے پیرا اولمپک کھیلوں میں اپنی کارکردگی کو دہرانے پر مرکوز ہے۔اپنی پہلی فہرست میں اضافہ کرتے ہوئے، شاندار ہندوستانی پیرا آرچر شیتل دیوی نے ریادھ میں ایشین ایوارڈز 2023 میں سال کی بہترین یوتھ ایتھلیٹ کا اعزاز بھی حاصل کیا ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا