طلباء نے وکست بھارت کے مختلف موضوعات پر کیا تبادلہ خیال
لازوال ڈیسک
جموں؍؍جی ڈی سی جندرہ کے شعبہ شعبہ سیاسیات نے شعبہ ہندی کے اشتراک سے وکست بھارت @2047 سے متعلق کالج میں ایک سمپوزیم کا انعقاد کیا۔ وہیںآغاز میں، پروفیسر جسنیت کور نے سامعین کو وکست بھارت کے وژن سے متعارف کرایا۔اس موقع پر چھ طلباء نے تحقیق اور ترقی، بااختیار شہری، حکمرانی اور سلامتی، دنیا میں ہندوستان اور ماحولیاتی استحکام جیسے مختلف موضوعات پر اپنے خیالات پیش کئے۔واضح رہے یہ پروگرام ڈاکٹر شمیم احمد کی مجموعی نگرانی میں منعقد ہوا اور اس میں پروفیسر انوپما کماری، ایچ او ڈی انگلش، مسز پریتی ڈوگرا، ایچ او ڈی ای وی ایس، پروفیسر اجے کمار، ایچ او ڈی سوشیالوجی، ڈاکٹر سریتا بھوشن، لیکچرر ایجوکیشن، ڈاکٹر سرتا بھوشن نے شرکت کی۔