مولانا آزاد میموریل کالج جموں کی وکست بھارت کے پیش نظر سرگرمیاںجاری

0
0

ہندوستان کو وکست بھارت @ 2047 بنانے میں ’میرا تعاون‘ کے عنوان پرسمپوزیم کا انعقاد کیا
لازوال ڈیسک
جموں؍؍مولانا آزاد میموریل کالج جموں کے این ایس ایس یونٹ نے پرنسپل مولانا آزاد میموریل کالج کی سرپرستی میں شعبہ سیاسیات کے تعاون سے ہندوستان کو وکست بھارت @ 2047 بنانے میں ’میرا تعاون‘ کے عنوان پر ایک سمپوزیم کا انعقاد کیا۔ اس سمپوزیم میں این ایس ایس یونٹ کے ساتھ ساتھ پولیٹیکل سائنس ڈیپارٹمنٹ کے متعدد طلباء نے شرکت کی۔ وہیںسمسٹر اول کے رشو کمار نے پہلی، مسکان منہاس نے دوسری، عتیق شیخ نے تیسری اور ونشیا شرما نے تسلی بخش انعام حاصل کیا۔ یاد رہے سمپوزیم کا فیصلہ شعبہ تعلیم سے پروفیسر سواتی اور شعبہ ہندی سے پروفیسر جیوتی نے کیا۔ اس پورے پروگرام کی نگرانی ڈاکٹر سیما جموال ایچ او ڈی (سیاسیات) اور پروفیسر لوکیشا ڈبگوترا این ایس ایس پی او نے کی۔وہیں پروگرام میں شریک دیگر فیکلٹی ممبران میں شعبہ ریاضی کے ڈاکٹر راجیش گپتا اور شعبہ سیاسیات سے پروفیسر وجیتا آنند شامل تھے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا