ممتا نے مودی سے ملاقات کی

0
0

بقایاجات کے حل کے لئے مرکزی اور ریاستی عہدیدارمیٹنگ کریں گے
یواین آئی

نئی دہلی؍؍مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے بدھ کو یہاں وزیر اعظم نریندر مودی سے ملاقات کے بعد کہا کہ وزیر اعظم نے مرکز سے ریاست کی مختلف اسکیموں میں بقایا فنڈز کے معاملے کے حل کرنے کے لیے حکام کی مشترکہ میٹنگ کی تجویز دی ہے نہوں نے کہا کہ ریاستی حکومت کا مرکز پر مختلف اسکیموں کا 1.16 لاکھ کروڑ روپے بقایا ہوگیا ہے۔ مغربی بنگال کے عہدیدارمرکزی حکام کے ساتھ اس معاملے پر سو سے زیادہ میٹنگیں کرچکے ہیں لیکن اس کا کوئی حل نہیں نکلا ہے۔وزیر اعظم کے دفتر نے اس میٹنگ کے بارے میں سوشل میڈیا ‘ایکس’ پر ایک پوسٹ میں کہا، "مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے اراکین پارلیمنٹ کے ایک وفد کے ساتھ وزیر اعظم نریندر مودی سے ملاقات کی۔” اس پوسٹ کے ساتھ ملاقات کی تصاویر بھی شیئر کی گئی ہیں۔محترمہ بنرجی نے پارلیمنٹ ہاؤس کمپلیکس میں وزیر اعظم کے دفتر میں منعقدہ اس میٹنگ کے بعد نامہ نگاروں کو بتایا کہ مرکز پرمغربی بنگال میں مختلف اسکیموں کا 1 لاکھ 16 ہزار کروڑ روپے کا بقایا ہے۔ انہوں نے کہا، ‘پیسے نہیں مل رہے ہیں۔ جن غریبوں نے (منریگا کے تحت) کام کیا ہے انہیں بھی پیسہ نہیں مل رہا ہے۔ یہ ادائیگی آئین کے مطابق لازمی ہے۔ انہوں نے کہا کہ 2022-23 میں دیہی روزگار اسکیم کے تحت لوگوں کو اضافی کام فراہم کرنے کے لیے ریاستوں کو دی گئی رقم بھی ان کی ریاست کو نہیں ملی ہے۔وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ریاست میں غریبوں کے لیے ہاؤسنگ اسکیم روک دی گئی ہے، دیہی ترقی اور صحت کی اسکیموں کو روک دیا گیا ہے، اس کے لیے رقم روک دی گئی ہے اور مالیاتی کمیشن کی سفارشات کے تحت ملنے والی خصوصی رقم – یہ سب بند کر دیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ اگر کوئی غلطی ہوئی ہے تو یقیناً رقم روکیں، لیکن 155 ٹیموں نے مغربی بنگال کا دورہ کیا ہے، جو بھی وضاحت طلب کی گئی وہ ہمارے حکام نے دی ہے۔انہوں نے کہا کہ وہ اس سے قبل بھی خود اس موضوع پر تین بار وزیراعظم سے مل چکی ہیں۔محترمہ بنرجی نے کہا، ‘وزیراعظم (مسٹر مودی) نے آج کہا کہ ان کے عہدیداروں اور ہمارے عہدیداروں کی مشترکہ میٹنگ ہوگی۔ اس طرح کے اجلاسوں میں پہلے بھی وضاحتیں دی جا چکی ہیں۔ لیکن اگر ضرورت ہو تو مزید وضاحتیں دی جا سکتی ہیں۔ انہیں وفاقی نظام کے تحت مسئلہ حل کرنا چاہیے۔ ہمیں اسکیموں کے لیے مرکز کے حصے کی رقم نہیں مل پارہی ہے۔”وزیراعظم نے تحمل سے ہماری بات سنی اور کہا کہ دونوں اطراف کے عہدیداروں کی ٹیمیں مل بیٹھ کر مسئلہ حل کریں گی۔وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن کئی بار کہہ چکی ہیں کہ ضوابط کے مطابق ریاستوں کو مختلف اسکیموں کے لیے اخراجات کی رقم مرکز سے اس وقت جاری کی جاتی ہے جب وسائل کے پیشگی استعمال کا سرٹیفکیٹ حاصل ہوجاتا ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا