چیف سیکرٹری اَتل ڈولو کا سری نگر سیکرٹریٹ میں والہانہ اِستقبال

0
0

سیکرٹریٹ کا دورہ بھی کیا اورمختلف محکموں میں کام کرنے والے ملازمین سے اِستفساری گفتگو کی
لازوال ڈیسک

سری نگر؍؍ چیف سیکرٹری اَتل ڈولو کا اِس ماہ کے اوائل میں عہد ہ سنبھالنے کے بعد پہلی بار سری نگر سول سیکرٹریٹ پہنچنے پر سینکڑوں ملازمین نے آج والہانہ اِستقبال کیا۔ سال 1989 ء بیچ کے آئی اے ایس آفیسر اَتل ڈولو نے اَپنی خدمات کا زیادہ حصہ جموںوکشمیر میں خدمات اَنجام دیا ۔ اِس سے قبل وہ جموں و کشمیر کے متعدد اَضلاع کے ضلع ترقیاتی کمشنر رہنے کے علاوہ صحت و طبی تعلیم ، خزانہ ، زراعت سمیت کئی اہم محکموں کے اِنتظامی سیکرٹری رہ چکے ہیں۔ چیف سیکرٹری کے عہدے پرفائز ہونے سے پہلے وہ جموںوکشمیر کے ایڈیشنل چیف سیکرٹری محکمہ زرعی پیداوار کے طور پر خدمات اَنجام دے رہے تھے اور کسانوں کی آمدنی میں کئی گنا اِضافے سے زرعی شعبے میں اِنقلاب لانے کے مقصد سے جامع زرعی ترقیاتی پروگرام ( ایچ اے ڈی پی) کو وضع کرنے میں اہم کردار اَدا کیا ہے۔آج سہ پہر سری نگر سیکرٹریٹ پہنچنے پر چیف سیکرٹری کا سیکرٹریٹ کے احاطے میں سینکڑوں ملازمین نے استقبال کیا جو ان کے ساتھ اُن کے دفتر کے چیمبرمیں اِجتماعی طور پر گئے ۔بعد ازاں ،اُنہوں نے سیکرٹریٹ کا دورہ بھی کیا اوراُنہوں نے وہاں مختلف محکموں میں کام کرنے والے ملازمین سے اِستفساری گفتگو کی۔ اُنہوں نے ان کے کاموں اور سرکاری کام کو بہتر طریقے سے چلانے کے لئے ان سے دستیاب دیگر سہولیات کے بارے میں جانکاری حاصل کی۔ دورے کے دوران چیف سیکرٹری کے ہمراہ کمشنر سیکرٹری سائنس اینڈ ٹیکنالوجی، کمشنر سیکرٹری خوراک، شہری رسدات اور امور صارفین،سیکرٹری امورِ نوجوان و کھیل کود ، سیکرٹری سیاحت و ثقافت،ڈائریکٹر اسٹیٹس کشمیر کے علاوہ دیگر سینئر سول اور پولیس افسران بھی تھے۔چیف سیکرٹری نے متعدد وفود کی شکایات بھی سنیں اور ان کے جلد از جلد حل کے لئے موقعہ پر ہدایات دیں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا