ہمارا مقصد مستحقین تک رَسائی حاصل کرناہے:راجیش پرساد

0
0

پرنسپل سیکرٹری پاور ڈیولپمنٹ ڈیپارٹمنٹ نے کشتواڑ کے دراب شالہ بلاک میں’وِکست بھارت سنکلپ یاترا ‘کی قیادت کی
بابرفاروق

کشتواڑ؍؍پرنسپل سیکرٹری پاور ڈیولپمنٹ ڈیپارٹمنٹ ایچ راجیش پرساد نے آج’ وِکست بھارت سنکلپ یاترا ‘کی قیادت کی اور وہاں بلاک دراب شالہ میں تقریبات کا ایک سلسلہ شروع کیاجس میں مقامی لوگوں نے شرکت کی ۔پرنسپل سیکرٹری نے تقریب کا آغاز کرتے ہوئے سی ایس ایس کی نمائش کرنے والے محکمانہ سٹالوں کا معائینہ کیا اور یاترا کے دوران اہل اِستفادہ کنندگان کو موقعہ پر خدمات فراہم کیں۔ضلع اور سیکٹورل اَفسروں نے بلاک دراب شالہ اور اس کے آس پاس کی پنچایتوں میں سکیموں کا محکمہ وار پروفائل پیش کیا۔تقریبات کا آغاز اے ڈی ڈی سی کشتواڑ شیام لال کے اِستقبالیہ کلمات سے ہوااوراُنہوں ضلع میں جاری’وِکست بھارت سنکلپ یاترا‘ کے بارے میں معلومات فراہم کیں۔اُنہوں نے کہا کہ آؤٹ ریچ پروگرام کے تحت 116 پنچایتوں کا احاطہ کیا ہے جس کو ضلع بھر میں اَب تک 30,000 شہریوںکی طرف سے زبردست ردِّعمل ملا ہے۔پرنسپل سیکرٹری نے بلاک دراب شالہ کے باشندوں سے خطاب کرتے ہوئے پنچایت سے پنچایت مہم کے دوران ممکنہ استفادہ کنندگان کوشامل کرنے کے اَقدام کے مقصد پر زور دیا اور تمام مرکزی اور ریاستی معاونت والی سکیموں کا ہدف بنایا۔راجیش پرسا د نے اس طرح کے پروگراموں کی اہمیت کو تسلیم کرتے ہوئے نچلی سطح پر مستفید ہونے والوں کوان کے مناسب فوائد حاصل کرنے کو یقینی بنانے کے لئے ان کے مؤثر عمل آوری کی ضرورت پر زور روشنی ڈالی ۔ اُنہوں نے اِس پروگرام کی جامع نوعیت پر زور دیاجس کا مقصد مستحقین تک رَسائی حاصل کرنا، سرکاری سکیموں کے بارے میں بیداری پیدا کرنا اورقیمتی آرأ جمع کرتے ہوئے فائدہ اُٹھانے والوں کی کامیابی کی داستانیں سننا ہے۔پرنسپل سیکرٹری نے سکیموں اور فوائد تک مساوی رسائی کی اہمیت پرزور دیتے ہوئے کہا کہ کس طرح وِکست بھارت سنکلپ یاترا جیسے اَقدامات کا مقصد ممکنہ اِستفادہ کنندگان اور مواقع کے درمیان فرق کو ختم کرنا ہے اور جامع ترقی کو فروغ دینا ہے۔دریں اثنا ،آڈیو ویڈیو ایل اِی ڈی کے ساتھ آئی اِی سی وین پر وزیر اعظم کے پیغام کی سکریننگ نے زمینی سطح پر سٹیزن سینٹرک سکیموں کے اثرات کو ظاہر کیا۔اس موقعہ پر پرنسپل سیکرٹری نے شرکا ٔ کو سنکلپ دیا گیا جو وزیر اعظم کے2047ء تک ترقی یافتہ ہندوستان کے ویژن کے ساتھ کمیونٹی کے عزم کے ساتھ مطابقت رکھتا ہے ۔دریں اثنأ، سکولی طلباء کی جانب سے ثقافتی پرفارمنس نے وِکست بھارت سنکلپ یاترا کے تھیم ’’دھرتی کہے پکار کے‘‘کے مطابق ریلی میں رونق بڑھا دی۔اِس موقعہ پر فائدہ اٹھانے والوں کے ساتھ اِستفساری سیشنوں نے اُنہیں تجربات کا تبادلہ کرنے اور ’’ میری کہانی، میری زبانی ‘‘ کے تحت موجودہ سکیموں پر فیڈ بیک فراہم کرنے کی اِجازت دی جو زمینی حقائق کو سمجھنے اور حکومتی اقدامات کی تاثیر کو بڑھانے میں اہم ہے ۔اِس موقعہ پر ایچ راجیش پرساد نے پی آر آئیز میں ابھیندن پاتر، اعزازی سر ٹیفکیٹ، اجولا یوجنا کے تحت رسوئی گیس کے چولہے ، وہیل چیئرز اور محکمہ سماجی بہبود کی لاٹھیاںمستحقین میں تقسیم کیں۔دیگر کے علاوہ یاترا میں ڈی ڈی سی کونسلر دراب شالہ-اے اشوک کمار، بی ڈی سی چیئرمین دراب شالہ سورج سنگھ، ڈی ڈی سی کونسلر دراب شالہ-بی ہنسراج شرما، ڈی ڈی ای او نریش کمار، اے سی پی کشتواڑ/ضلع کی موجودگی کا مشاہدہ کیا۔ اس موقع پر نوڈل آفیسر وی بی ایس وائی ذاکر حسین وانی، ڈی ایس ڈبلیو او کشتواڑ زبیر احمد لون، تحصیلدار دراب شالہ ارشاد احمد، ڈی آئی او کشتواڑ ڈاکٹر کلدیپ کمار، سی ڈی پی او دراب شالہ فرحت شمیم، بی ڈی او دراب شالہ اجے سنگھ، سی اے ایچ او ڈاکٹر اعجاز حسین، سی ایچ او ساجد مصطفیٰ ضلع افسر نوشال سنگھ، ڈاکٹر نوڈل افسر اور دیگر موجود تھے۔ جموال، سی ای او کشتواڑ پرہلاد بھگت اور دیگر۔یاترا میںڈی ڈی سی کونسلر دراب شالہ اے اشوک کمار، بی ڈی سی کے چیئرمین دراب شالہ سورج سنگھ، ڈی ڈی سی کونسلر دراب شالہ بی ہنس راج شرما، ڈپٹی ڈی ای او نریش کمار، اے سی پی کشتواڑ/ ضلع کی ، نوڈل آفیسر وی بی ایس وائی ذاکر حسین وانی، ڈی ایس ڈبلیو او کشتواڑ زبیر احمد لون، تحصیلدار دراب شالہ ارشاد احمد، ڈی آئی او کشتواڑ ڈاکٹر کلدیپ کمار، سی ڈی پی او دراب شالہ فرحت شمیم، بی ڈی او دراب شالہ اجے سنگھ، سی اے ایچ او ڈاکٹر اعجاز حسین، سی ایچ او ساجد مصطفی، ڈسٹرکٹ نوڈل آفیسر آیوش ڈاکٹر وکرم سنگھ جموال، سی ای او کشتواڑ پرہلاد بھگت اور دیگرلوگوں نے شرکت کی۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا