ہمارا تعلیمی نظام ثقافت اور اَقدار کو مضبوط کرنے والاہوناچاہئیـ:سنہا

0
0

کہاسینک سکول نگروٹہ نے ہمیشہ اپنے نصب العین’’ گیان، ویرتا اور انوشاسن‘‘۔علم ، بہادری اور نظم و ضبط پر عمل کیا ہے
لازوال ڈیسک

نگروٹہ؍؍لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہانے آج نگروٹہ کے سینک سکول کے سالانہ دِن کی تقریب میں شرکت کی۔اِس موقعہ پر اُنہوں نے اِدارے کی اِنتظامیہ، طلبأ اور اَساتذہ کو مُبار ک باد دی۔لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ سینک سکول نگروٹہ نے ہمیشہ اپنے نصب العین’’ گیان، ویرتا اور انوشاسن‘‘۔علم ، بہادری اور نظم و ضبط پر عمل کیا ہے اور اِس کے سابق طلبائٔ مختلف دیگر شعبوں میں ملک کے لئے نمایاں خدمات اَنجام دے رہے ہیں۔اُنہوں نے کہا ،’’تعلیم مستقبل کے رہنمائوں کو پروان چڑھانے میں مدد کرتی ہے ۔ وہ پُر عزم ہندوستان کی علامت ہیںجو ایک علمی معاشرے بنانے اور دُنیا میں ہندوستان کی اِقتصادی طاقت کو آگے بڑھانے کے لئے پُرعزم ہیں۔‘‘لیفٹیننٹ گورنر نے تعلیمی اِداروںٹیچنگ کمیونٹی پر زور دیا کہ وہ قوم کی تعمیر کے نظریات کو تقویت دیں اور نوجوانوں کو ترقی پسند ہندوستان کے سفیروں میں تبدیل کریں۔اُنہوں نے کہا کہ ہمیں اس بات کو یقینی بنانا ہے کہ ہمارا تعلیمی نظام ثقافت اور اَقدار کو مضبوط کرے اور ایک مضبوط، خوشحال اور وِکست بھارت بنانے کے لئے بااِختیار ہو۔لیفٹیننٹ گورنر نے طلبأ کو مشورہ دیا کہ وہ زندگی کی مہارتوں پر توجہ مرکوز کریں، اَپنی اندرونی آواز تلاش کریں، اَپنے تجربات اور تعاون سے سیکھیں۔اُنہوں نے کہا کہ چیلنجوں پر قابو پانے کے لئے نظم و ضبط ، مضبوط کردار اور خود اعتمادی آپ کو شاندار مستقبل کی طرف رہنمائی کرے گی۔لیفٹیننٹ گورنر نے سینک سکول کو ضروری مدد فراہم کرنے کے لئے جموںوکشمیر یوٹی اِنتظامیہ کے عزم کا اعادہ کیا۔اُنہوں نے سینک سکول نگروٹہ کے کیڈٹوں کو بھی مبارک باد پیش کی جنہوں نے باوقار این ڈی اے امتحان میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔اِس موقعہ پر لیفٹیننٹ گورنر نے جموںوکشمیر یوٹی اِنتظامیہ کی جانب سے سپانسر کی گئی 21.38 لاکھ روپے کی 32 نشستوں والی سکول بس سینک سکول کے حکام کے حوالے کی۔اِس سے قبل لیفٹیننٹ گورنر کے اعزاز میں طلبأ نے گارڈ آف آنرپیش کیا اور بعد میںاُنہوں نے ہونہار کیڈٹوں کو تعلیمی اعزازات سے نوازا۔ اُنہوں نے آرٹس اینڈ سائنس نمائش کا اِفتتاح کیا اور سکول کی آئی ٹی کمپیوٹر لیبارٹری اور اٹل ٹِنکرنگ لیب کا بھی دورہ کیا۔طالب علموں نے قومی یکجہتی اور سماجی مسائل کو اُجاگر کرنے کے موضوع پر دلکش پرفارمنس پیش کی۔اِس موقعہ پرلیفٹیننٹ جنرل جی او سی 16 کور نگروٹہ سندیپ جین،چیف آف سٹاف اور چیئرمین لوکل بورڈ آف ایڈمنسٹریشن میجر جنرل شیلندر سنگھ، کیپٹن (آئی این) اے کے دیسائی، پرنسپل سینک سکول نگروٹہ، فوج اور جموںوکشمیر یوٹی اِنتظامیہ کے اَفسران ، اَساتذہ اور والدین موجود تھے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا