جی ڈی سی مہان پور نے وکست بھارت وژن2047 پر سیمینار کا اہتمام کیا

0
0

سیمینار میں 50 سے زائد طلباء نے شرکت کی
حفیظ قریشی
کٹھوعہ// گورنمنٹ ڈگری کالج مہان پور کے این ایس ایس یونٹ نے وکست بھارت پر ایک سیمینار کا انعقاد کیا۔وہیں پرنسپل ڈاکٹر سنگیتا سوڈان کی رہنمائی میں منعقد کی گئی اس پہل کا مقصد طلباء کو 2047 تک ترقی یافتہ ہندوستان کے وژن میں شامل کرنا تھا۔ڈاکٹر سنگیتا سوڈان نے ہندوستان کے مستقبل کی تشکیل میں نوجوانوں کے اہم رول پر زور دیا۔ انہوں نے اپنے یقین کا اظہار کیا کہ 21ویں صدی ہندوستان کی ہے، اور ملک کے نوجوان اسے روشن اور خوشحال مستقبل کی طرف لے جانے میں اہم کردار ادا کریں گے۔وہیںسیمینار میں 50 سے زائد طلباء نے شرکت کی۔اس موقع پر اسٹاف ممبران بھی موجود تھے جن میں ڈاکٹر بلبندر سنگھ، پروفیسر مہندر، پروفیسر روپلی، پروفیسر سمن ڈاکٹر نشو، ش سوربھ دتہ، ڈاکٹر ہلال بھٹ،ڈاکٹر اجے سنگھ منہاس وغیرہ۔وہیںاس سیمینار کو جی ڈی سی مہانپور کی جانب سے اپنے طلباء میں قومی فخر اور ذمہ داری کے احساس کو فروغ دینے کی ایک قابل ستائش کوشش کے طور پر دیکھا جاتا ہے، جو انہیں ترقی یافتہ ہندوستان کے وژن کو پورا کرنے کے لیے فعال طور پر تعاون کرنے کی ترغیب دیتا ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا