کالج پرنسپل نے فیکلٹی اور طلباء کی حوصلہ افزائی کی
لازوال ڈیسک
ہیرا نگر؍؍جی ایل ڈی ایم ڈگری کالج ہیرا نگر نے آج یہاں کالج پرنسپل ڈاکٹر پرگیہ کھنہ کی سرپرستی میں اکتوبر تا دسمبر 2023 کے لیے اپنا نیوز لیٹر (کوالٹی رپورٹر) جاری کیا۔واضح رہے کالج کا کوالٹی رپورٹر کالج کے مختلف شعبوں، نیشنل سروس سکیم ،انسٹی ٹیوشن انوویشن کونسل ، ایکو کلب، ریڈ ربن کلب وغیرہ کی طرف سے کی جانے والی مختلف سرگرمیوں کا احاطہ کرتا ہے۔وہیں نیوز لیٹر کا تھیم دو روزہ بین الاقوامی کانفرنس جس کا عنوان ، موسیقی میں بین الضابطہ امکانات تھا،کے گر د گھومتا ہے ۔علاوہ ازیں نیوز لیٹر میں کئی اہم موضوعات کو شامل کیا گیا ہے۔اس ضمن میں پرنسپل ڈاکٹر پرگیہ کھنہ نے فیکلٹی کو آگاہ کیا اور ان کی حوصلہ افزائی کی کہ وہ مستقبل میں اس طرح کے مزید ایونٹس کا انعقاد کریں جو بالخصوص طلباء اور عام طور پر ادارے کے لیے فائدہ مند ہوں۔دریں اثناء سینئر فیکلٹی ممبران پروفیسر بندو شرما، ڈاکٹر پونم کموترا، ڈاکٹر اشوک کمار، ڈاکٹر انوپما اروڑہ، پروفیسر راکیش شرما، اور پروفیسر گوردیال کے ساتھ ساتھ آئی کیو اے سی کے تمام ممبران نے بھی اس موقع پر شرکت کی۔