کہاترقیاتی سکیموں پر عمل درآمد میں ناکامی پر ذمہ داروں کا احتساب کیا جائے
لازوال ڈیسک
بنی؍؍ اپنی پارٹی کے صدر کنڈی بیلٹ (بنی – بسوہلی) اور ترجمان، یاسر چودھری نے آج حکام سے اپیل کی ہے کہ وہ ضلع کٹھوعہ کے دور دراز دیہاتوں میں بنیادی سہولیات اور سڑک کے بنیادی ڈھانچے کو یقینی بنائیں۔ایک بیان کے مطابق، یاسر نے کہا کہ حکام دیہی علاقوں / دیہاتوں میں پچھلے کئی سالوں سے عوامی فلاح و بہبود کی اسکیموں اور ترقیاتی پالیسیوں کو زمین پر نافذ کرنے میں مکمل طور پر ناکام رہے ہیں۔انہوں نے حکام کی ناکامی پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ سڑکوں کا بنیادی ڈھانچہ خستہ حال، ہسپتالوں میں مناسب آلات نہیں ہیں اور انہیں خصوصی عملے اور ڈاکٹروں کی ضرورت ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ حکام کو چاہیے کہ وہ ترقیاتی اور عوامی بہبود کی اسکیموں اور ان کے نفاذ کو عام کریں۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ جن اسکیموں پر عمل کیا گیا ہے ان کی پیش رفت کو عوام کے سامنے لایا جائے۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ حکومتی اسکیموں پر عمل درآمد میں ناکام ہونے والے اہلکاروں کا احتساب کرنے کی ضرورت ہے۔