پی ایم وشوکرما اسکیم گیم چینجر ثابت ہوسکتی ہے: اروند

0
0

کہااس سے غریب لوگوں کی زندگیوں میں خوشحالی آئے گی
لازوال ڈیسک
جموں؍؍پی ایم وشوکرما اسکیم کے فوائد حاصل کرنے کے لیے روایتی تجارت سے وابستہ لوگوں پر زور دیتے ہوئے جموں و کشمیر کے بی جے پی سکریٹری اور ریاسی ضلع پربھاری اروند گپتا نے کہا کہ یہ اسکیم ایک بڑا گیم چینجر ثابت ہوسکتی ہے کیونکہ اس سے غریب لوگوں کی زندگیوں میں خوشحالی آئے گی۔اروند گپتا نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت والی بی جے پی حکومت نے حال ہی میں مختلف روایتی تجارتوں سے وابستہ لوگوں کو رعایتی شرح سود پر مالی امداد/قرض فراہم کرنے کے مقصد سے ملک بھر میں پی ایم وشوکرما اسکیم کا آغاز کیا ہے۔ وہ 5 فیصد سود پرپچاس ہزار روپے اور اس سے زیادہ کا قرض حاصل کرسکتے ہیں۔انہوں نے مزیدکہاکہ ابتدائی مرحلے میں، ان کو 500 روپے یومیہ وظیفہ کے ساتھ مخصوص تجارت میں تربیت فراہم کی جاتی ہے اور 15,000 روپے کے ٹول کٹ مراعات کی منظوری دی جاتی ہے۔ بعد میں، جب تجارت بڑھ جاتی ہے، تو وہ مزید قرض کے لیے درخواست دے سکتا ہے، جو کہ 3 لاکھ روپے تک ہو سکتا ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا