شاہ رخ خان کی فلم ڈنکی کا گانا بندہ ریلیز

0
0

ممبئی، // بالی ووڈ کے کنگ خان شاہ رخ خان کی آنے والی فلم ڈنکی کا گانا بندہ جاری کر دیا گیا ہے۔ شاہ رخ خان ان دنوں اپنی آنے والی فلم ڈنکی کے لئے سرخیوں میں ہیں۔ ۔فلم ڈنکی کا گانا ‘بندہ’ ریلیز کر دیا گیا ہے۔ اس گانے کو دلجیت دوسانجھ نے گایا ہے۔شاہ رخ خان نے اس گانے کو اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر شیئر کرتے ہوئے کہا کہ ایک اور دوست دلجیت دوسانجھ پاجی نے اس گانے میں جان ڈال دی ہے۔ ہارڈی کو ہر کسی سے پیار کرنے والا بندہ بنانے کے لیے پاجی کا شکریہ ا۔
اس گانے میں شاہ رخ اور تاپسی دوسروں کے ساتھ لڑتے نظر آ رہے ہیں۔ راجکمار ہیرانی کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم ڈنکی 21 دسمبر کو ریلیز ہوگی۔.

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا