ہر دواطراف انتظامیہ محرک جدیدمشینری اور نمک پاشی سے سڑک صاف
منظور حسین قادری
پونچھ؍؍انتظامیہ پونچھ وشوپیان کی ہدایات موجب مغل شاہراہ پر مامور متعلقہ انجینئرز ملازمین اپریٹرز نے ہنگامی طورپر شب وروز انتھک کدوکاوش سے جدید مشینری لگا کر سڑک جہاں صاف کردیا وہیں درجہ حرارت کی نمایاں گراوٹ سے یخ بستہ سڑک کو نمک پاشی کے ذریعہ گاڑیوں کی آمدورفت کے قابل کار بنادیا جس سے مغل شاہراہ پر پھر سے گاڑیوں کی چہل پہل کے مناظر کی دیدہ وری نے ثابت کردیا کہ جوکام حکومت وانتظامیہ کی خصوصی دلچسپی کا مظہر ہو اسے روبہ عمل لایا جاسکتا ہے گاڑیوں کے ڈراائیورز اورنبجی گاڑیوں کے مالکان ٹریفک حکام کے طے شدہ اوقات کار کی خلاف ورزی کرنے سے گریز کریں مغل شاہراہ پر گاڑیوں کی آمدورفت کے سلسلہ میں احتیاط برتنے کی ہدایات بھی جاری کی گئی ہیں مسافر کو چاہئے کہ پیرپنچال علاقہ میں دوران سفر توشہ اور ضروری سامان ساتھ رکھیں واضح رہے حکومت وانتظامیہ کے اس اقدام کی عوام نے ستائش کرتے ہوئے کہا کہ مغل شاہراہ کو مستقل بحال رکھنے کے لئے جلد ٹننل کا تعمیری کام شروع کیا جائے۔