پی ایچ سی پلیرہ میں ملازمین کی غیر حاضری

0
0

عوام نے کیا غم و غصے کا اظہار : تحصیلدار منڈی کو کی قرارداد پیش
وسیم حیدری
منڈی//تحصیل منڈی کے علاقہ پلیرہ کی پی ایچ سی میں پولیس کی جانب سے عوام کے مسائل سے آگاہی کے لئے ایک میٹنگ کا اہتمام کیا گیا تھا جہاں پر عوام نے پہنچ کر پولیس آفیسر کے سامنے ان کی سب سے بڑی پریشانی پی ایچ سی میں ملازمین کی غیر حاضری بتائی اور ملازمین کے خلاف کاروائی کرنے کے لئے تحصیلدار منڈی کو قرارداد بھی پیش کی – سرپنچ پلیرہ اے اعجاز تانترے کے مطابق پی ایچ سی پلیرہ میں ملازمین گجاضری ریجسٹر پر اپنی حاضری یا رخصتی پہلے سے ہی لگا دیتے ہیں اور اپنے فرائض سر انجام دینے میں کوتاہی برتتے ہیں جس وجہ سے جب کبھی حادثات ہوتے ہیں تو زخمیوں کو منڈی منتقل کرنے کے ساتھ ساتھ عام طور پر بھی پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے – ان کے مطابق منگل کو جب وہ پی ایچ سی پلیرہ پہنچے تو وہاں صرف ایک این او موجود تھا جبکہ اس کے علاوہ دو ملازمین کی حاضری اور رخصتی پہلے سے ہی لگائی گئی تھی اور نہ ہی وہ وہاں موجود تھے نہ ہی درخواست پائی گئی – انہوں نے کہا کہ دوسرے ایس ایچ او منڈی وہاں موجود تھے جنہوں نے خود اس بات کا جائزہ لیا اور اس کے علاوہ تحصیلدار منڈی کو بھی اس حوالے سے قرارداد پیش کی گئی – اس سلسلہ میں جب تحصیلدار منڈی جاوید اقبال سے بات کی گئی تو ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے سی ایم او اور بی ایم او سے بات کر کے اس حوالے سے تحقیقات کرنے کے لئے کہا ہے – سی ایم او پونچھ ممتاز بھٹی سے جب اس سلسلہ میں بات کی گئی تو انہوں نے بتایا کہ انہوں نے بی ایم او منڈی کو اس سلسلہ میں چارج شیٹ تیار کر تحقیقات کی ہدایات دے دی ہیں اور تب تک ملازمین کی تنخواہوں کو بند بھی کر دیا گیا ہے – ان کا مزید کہنا تھا کہ پی ایچ سی پلیرہ میں ملازمین کی یوں بھی کمی ہے اور وہ اس کمی کو جلد دور کرنے کی کوشش میں لگے ہیں –

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا