ڈیرنیئر کری نے جموں میں کامیابی کے ساتھ آڈیشن مکمل کیا

0
0

مسٹر، مس اور مسز جے اینڈ کے 2024 میں تقریباً 50 نوجوانوں نے حصہ لیا
لازوال ڈیسک
جموں؍؍ڈیرنیئر کری نے فلم سٹی جموں میں مسٹر، مسز اور مسز جے اینڈ کے کے لیے کامیابی کے ساتھ آڈیشن کا اختتام کیا۔وہیںمسٹر، مس اور مسز جے اینڈ کے 2024 میں لڑکوں اور لڑکیوں سمیت تقریباً 50 نوجوانوں نے جوش و خروش کے ساتھ حصہ لیا۔اس موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے،ڈیرنیئر کری کے بانی اور ڈائریکٹر دیورشی کرشن شرما نے کہاکہ آڈیشن کا بنیادی مقصد جموں کشمیر کے باصلاحیت نوجوانوں کو ان کے آبائی مقام جموں کشمیر میںپلیٹ فارم فراہم کرنا تھا۔واضح رہے دیورشی کرشن شرما بھی اس موقع پر جیوری تھے۔ انہوں نے مزید کہاکہ ہم نے جو کچھ بھی سیکھا ہے، ہم معاشرے کو واپس کرنا چاہتے ہیں اور اگلے آڈیشن 24 دسمبر 2023 کو ادھم پور میں ہوں گے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا