جی ڈی سی جندرہ نے ’وکست بھارت @ 2047‘ کے موضوع پر بیداری پروگرام کا انعقاد کیا

0
0

انٹرایکٹو سیشن اور عہد لینے کی تقریب بھی ہوئی منعقد،تمام فیکلٹی ممبران اور 50 طلباء نے شرکت کی
لازوال ڈیسک
جموں؍؍گورنمنٹ ڈگری کالج جندرہ نے ’ہمارا سنکلپ وکست بھارت @ 2047‘ کے موضوع پر ایک بیداری پروگرام کا انعقاد کیا۔اس موقع پر ڈاکٹر شمیم احمد، اسسٹنٹ پروفیسر اکنامکس نے طلباء کو ایک ترقی یافتہ ملک کے معنی، خصوصیات اوروزیر اعظم نریندر مودی کے 2047 تک اس ہدف کو حاصل کرنے کے خواب کی وضاحت کرتے ہوئے اس موضوع کا تعارف کرایا جب ہندوستان اپنی آزادی کے100 سال مکمل کر رہا ہو گا۔ انہوں نے ان طریقوں اور ذرائع پر بھی روشنی ڈالی جو وکست بھارت@ 2047 کو ممکن بنانے میں کارآمد ثابت ہوں گے۔دریں اثناء آگاہی لیکچر کے بعد ایک انٹرایکٹو سیشن اور عہد لینے کی تقریب ہوئی جس میں تمام فیکلٹی ممبران اور تقریباً 50 طلباء نے شرکت کی۔وہیں ان سرگرمیوںکی کڑی جاری رکھتے ہوئے گورنمنٹ ڈگری کالج جندرہ نے وکشت بھارت کے خیال کے سلسلے میں سلوگن رائٹنگ سرگرمی کا انعقاد کیا۔وہیں طلباء کی طرف سے دو سے پانچ لائنرز کے نعرے خوبصورتی سے لکھے گئے۔ اس سلسلے میںکالج کے طلباء اور فیکلٹی نے بھی اپنے آپ کو مائی گورنمنٹ پورٹل میں وکست بھارت @2047 کے تحت رجسٹر کرایا۔یاد رہے تمام سرگرمیاں اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر شمیم احمد راتھر کی رہنمائی میں کی گئیں۔ واضح رہے آج کی سرگرمی کی ٹیچر انچارج ڈاکٹر سیما تھیں۔اس تقریب میں تمام سٹاف اور طلباء نے بہت جوش و خروش سے حصہ لیا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا