گورنمنٹ پی جی کالج راجوری نے وِکست بھارت @2047 پر انٹرایکٹو سیشن کا انعقاد کیا

0
0

ہندوستان میں تعلیم، ہنر اور مجموعی ترقی کو فروغ دینا ہے:مقررین
لازوال ڈیسک
راجوری؍؍گورنمنٹ پی جی کالج راجوری نے وکست بھارت @2047 کے ذریعے بیان کردہ ترقیاتی اہداف کے تئیں طلباء میں ذمہ داری اور عزم کا احساس پیدا کرنے کے لیے ایک انٹرایکٹو سیشن کا اہتمام کیا۔وہیں پروگرام کا انعقاد کالج کے پرنسپل ڈاکٹر شمیم احمد آزاد کی سرپرستی میں کیا گیا۔ واضح رہے وِکِسِت بھارت ایک قومی پہل ہے جس کا مقصد ہندوستان میں تعلیم، ہنر کی ترقی اور مجموعی ترقی کو فروغ دینا ہے۔دریں اثناء انٹرایکٹو سیشن کا مقصد فیکلٹی اور طلباء کو بڑے پیمانے پر عہد لینے میں شامل کرنا تھا، وکست بھارت پر 2047 تک ترقی یافتہ اور خود انحصار ملک کے لیے آئیڈیاز پیش کرنا، نوآبادیاتی ذہنیت کے کسی بھی نشان کو دور کرنا، اپنے ورثے کو منانا، اتحاد کو مضبوط کرنا اور شہری کے فرائض کو انجام دینا تھا۔اس موقع پر شرکاء کو کوئی اہم پہلوئوں سے آگاہ کیا گیاتاکہ وہ اختراعی خیالات کا اشتراک کریں۔ اس موقع پر بات کرتے ہوئے شعبہ جغرافیہ کے ڈاکٹر خالد ریا ض نے طلباء سے بات چیت کی اور انہیں وکست بھارت پر رجسٹریشن کے عمل کے بارے میں آگاہ کیا۔ انٹرایکٹو سیشن کے دوران پروفیسر نوین شرما ایچ او ڈی انوائرمینٹل سائنسز، شعبہ نباتیات سے ڈاکٹر تاجندر سنگھ، پروفیسر خلیق قاضی ایچ او ڈی سوشیالوجی اور ڈاکٹر طاہر حسین شاہ شعبہ زولوجی بھی موجود تھے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا