جموں کشمیر بلیک آٹو یونین کا احتجاجی مظاہرہ ،حکومت سے ای رکشہ کو کنٹرول کرنے کا مطالبہ کیا

0
0

کہا ای رکشہ کو الاٹ کردہ اپنے زون میں کام کرنا چاہئے ،سنیل ڈمپل کی ایس ایس پی ٹریفک سے مداخلت کی اپیل
لازوال ڈیسک
جموں؍؍جموں کشمیر بلیک آٹو یونین نے پانچ سو آٹو ڈرائیوروں، مالکان کے ساتھ ایک زبردست احتجاجی ریلی نکالی جہاں انہوں نے ای رکشہ کو کنٹرول کرنے کا مطالبہ کیا۔وہیں جموں کشمیر بلیک آٹو یونین نے بس سٹینڈ جموں بی سی روڈ پر احتجاجی ریلی نکالتے ہوئے جموں و کشمیر حکومت، آر ٹی او، ٹرانسپورٹ کمشنر سے مزید آٹوز کی فروخت روکنے کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے مزیدکہاکہ جموں شہر میں ای رکشہ کی وجہ سے بلیک آٹو انڈسٹری مکمل طور پر منہدم ہو چکی ہے اور ای رکشہ بلیک آٹو انڈسٹری کو کنٹرول کر چکی ہے۔انہوں نے کہاکہ ای رکشہ کو الاٹ کیے گئے اپنے زون میں کام کرنا چاہیے۔وہیہںمظاہرین سے تبادلہ خیال کرتے ہوئے سنیل ڈمپل سرپرست چیئرمین جموں کشمیر بلیک آٹو یونین اور صدر مشن سٹیٹہڈنے ایل جی منوج سنہا، جموں و کشمیر حکومت، آر ٹی او، اور ٹرانسپورٹ کمشنر سے مطالبہ کیا کہ جموں شہر میں مزید آٹوز، ای رکشہ کی فروخت بند کریں۔انہوں نیاس سلسلے میں ایس ایس پی ٹریف جموں سے اپیل کرتے ہوئے کہاکہ ای رکشہ جو دوسرے زونوں میں جا کر مداخلت کرتے ہیں ان پر قابو پانے کیلئے سخت اقدامات کئے جائیں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا