اقوام متحدہ نے غزہ کے شفا اسپتال کو طبی امداد فراہم کی

0
0

جنیوا، //عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کی قیادت میں ایک ٹیم نے غزہ کی پٹی کے سب سے بڑے اسپتال شفا میں طبی امداد پہنچائی ہے۔ ڈبلیو ایچ او کے ڈائریکٹر جنرل ٹیڈروس ایڈنوم گیبریئس نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔
مسٹر گریبیسس نے ایکس پر کہا "ڈبلیو ایچ او کی زیر قیادت اقوام متحدہ کے ماہرین کی ٹیم ضروری طبی سامان کی فراہمی اور صحت کی ترجیحی ضروریات کا جائزہ لینے کے لیے آج الشفا پہنچی” ۔
انہوں نے کہا کہ اسپتال فی الحال محدود ٹراما سٹیبلائزیشن اور کچھ ڈائیلاسز سپورٹ فراہم کرنے کے قابل ہے۔ ابھی یہاں سرجری ممکن نہیں ہے۔
مسٹر گیبریئس نے کہا "اسپتالوں میں خون چڑھانے کے لیے خون نہیں ہے اور مریضوں کو مسلسل دیکھ بھال فراہم کرنے کے لیے شاید ہی کوئی عملہ موجود ہے”، انہوں نے مزید کہا کہ اس وقت غزہ کی پٹی میں 36 میں سے صرف آٹھ اسپتال جزوی طور پر کام کر رہے ہیں۔
خیال رہے کہ 7 اکتوبر کو فلسطینی تحریک حماس نے سرحد پار سے غزہ کی پٹی سے اسرائیل کے خلاف زبردست راکٹ حملہ کیا جس میں 1200 سے زائد افراد ہلاک اور 240 کے قریب دیگر کو اغوا کیا گیا تھا۔ اسرائیل نے جوابی حملے شروع کیے، غزہ کی مکمل ناکہ بندی کا حکم دیا ، حماس کے جنگجوؤں کو ختم کرنے اور یرغمالیوں کو بچانے کے اعلانیہ ہدف کے ساتھ فلسطینی علاقے میں زمینی دراندازی شروع کی۔ مقامی حکام کے مطابق غزہ میں اب تک 18,700 سے زائد افراد اس تنازعے کی وجہ سے ہلاک ہو چکے ہیں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا