DLTCڈوڈہ نے سال2024-25کیلئے تمام زرعی فصلوں کے لیے ایس او ایف پر تبادلہ خیال کیا

0
0

ڈی سی نے اعلی کثافت فصلوں اور باغبانی کے پودوں کی بہتر قسم کی طرف منتقل کرنے پر دیا زور
لازوال ڈیسک
ڈوڈہ// ڈپٹی کمشنر ڈوڈہ ہرویندر سنگھ نے آج یہاں ڈی سی آفس میں ایک ضلعی سطح کی تکنیکی کمیٹی کی میٹنگ کی صدارت کی جس میں باغبانی سمیت تمام زرعی فصلوں کے لیے سال 2024-25 خریف اور ربیع کے لیے مالیاتی پیمانے (ایس او ایف) پر تبادلہ خیال کیا گیا۔وہیںچیف ایگریکلچر آفیسر، انیل گپتا، جو کمیٹی کے ممبر سکریٹری بھی ہیں، نے تجویز کا مسودہ پیش کیا۔ میٹنگ میں مختلف مسائل اور ضلع کے کسان کریڈٹ کارڈ کے سی سی ہولڈرز کے لیے زراعت، باغبانی، جانوروں اور بھیڑ پالنے کے شعبوں میں مالیات کے موجودہ پیمانے پر نظر ثانی کی ضرورت پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ڈی سی نے دیہی کاشتکار برادری کی معاشی خوشحالی کے لیے تمام متعلقہ محکموں کے ساتھ مل کر جامع زرعی طریقوں کی وکالت کی۔ خود انحصار بننے کے لیے جدید ترین ٹیکنالوجیز، اعلیٰ درجے کے بیج، اور فصلوں،کھیتوں کی سائنسی دیکھ بھال کی ضرورت ہے۔ڈی سی نے اعلی کثافت اور فصلوں اور باغبانی کے پودوں کی بہتر قسم کی طرف منتقل کرنے پر زور دیا۔وہیںدیگر کے علاوہ چیف ایگریکلچر آفیسر ڈوڈا انیل گپتا کمیٹی کے ممبر سکریٹری، چیف ہارٹیکلچر آفیسر ڈوڈہ، سی اے ایچ او ڈوڈہ، ڈی ایس ایچ او ڈوڈہ، ایل ڈی ایم ڈوڈہ، اے ڈی فلوری کلچر، منیجنگ ڈائرکٹر جموں سنٹرل کوآپریٹو بینک کمیٹی کے کنوینر اور دیگر متعلقہ افسران موجود تھے ۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا